• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بھاجپا جموں کشمیر کو ہندو اکثریتی ریاست بنانے کے خواہاں : فاروق عبداللہ

بھاجپا جموں کشمیر کو ہندو اکثریتی ریاست بنانے کے خواہاں : فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
15/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک ///
سرینگر (جموں و کشمیر): اسمبلی انتخابات کے بعد یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیے جانے کے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے سرپرست اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ ’’وہ (بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت) انتخابات کے بعد ایک جزوی ریاست کا درجہ بحال کریں گے۔‘‘ یاد رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کا معاملہ اسمبلی انتخابات کے بعد سامنے آئے گا اور جموں و کشمیر میں انتخابات (کب منعقد ہونگے، اس) کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیر کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’’میں نے واضح طور پر کہا کہ جموں و کشمیر میں انتخابات کے بعد ہی ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا۔ یونین ٹیریٹری میں ووٹر لسٹ کی تیاری کا عمل مکمل ہونے کے قریب ہے۔ اب، الیکشن کمیشن کو انتخابات کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔‘‘ امیت شاہ کے اس بیان پر جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنا چاہتی ہے۔
امیت شاہ کے اس بیان پر جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنا چاہتی ہے۔ فاروق عبداللہ نے کہا: ’’وہ انتخابات کے بعد جزوی ریاستی درجہ بحال کریں گے۔“

فاروق عبد اللہ نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ یونین ٹیریٹری میں حد بندی کی مشق کا مقصد آبادیاتی تناساب کو تبدیل کرکے جموں و کشمیر کو ہندو اکثریتی ریاست میں تبدیل کرنا ہے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ ’’وہ سمجھتے ہیں کہ ہم بے وقوف ہیں، جو کہ ہم نہیں ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ان کی نیت کیا ہے۔ اگر یہ ان کی نیت نہ ہوتی تو وہ حد بندی بھی نہ کراتے، جیسا کہ انہوں نے کیا۔ وہ چاہتے ہیں کہ اسے (جموں و کشمیر کو) ہندو اکثریتی ریاست میں تبدیل کر دیا جائے۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بی بی سی آفس پر چھاپے ماری سے ملک کی شبیہ متاثر ہوگی : محبوبہ مفتی

Next Post

جموں میں کشمیری پنڈت ملازمین کو احتجاج کے دوران حراست میں لیا گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
Next Post
جموں میں کشمیری پنڈت ملازمین کو احتجاج کے دوران حراست میں لیا گیا

جموں میں کشمیری پنڈت ملازمین کو احتجاج کے دوران حراست میں لیا گیا

سرینگر میں دریائے جہلم سے دوشیزہ کی لاش برآمد

سرینگر میں دریائے جہلم سے دوشیزہ کی لاش برآمد

وادی میں سرمائی تعطیلات کے بعد کالج کھل گئے

وادی میں سرمائی تعطیلات کے بعد کالج کھل گئے

جسٹس این کے سنگھ نے جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور حلف لیا

جسٹس این کے سنگھ نے جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور حلف لیا

دراندازی کی کوشش ناکام، 1 ہلاک، تلاشی آپریشن جاری

دراندازی کی کوشش ناکام، 1 ہلاک، تلاشی آپریشن جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »