امت نیوز ڈیسک //
جموں میں بدھ کے روز متعدد کشمیری پنڈت ملازمین کو پریس کلب کے باہر احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کئی گھنٹوں سے احتجاج کو جاری رکھے ہوئے تھے۔
جموں و کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پیکج کے تحت وادی کشمیر میں کام کرنے والے سینکڑوں کشمیری پنڈت ملازمین کا مطالبہ ہے کہ انہیں کشمیر سے جموں منتقل کیا جائے۔
مظاہرین کا ماننا ہے کہ وہ کشمیر میں اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتے ہے چونکہ گزشتہ سال چند کشمیری پنڈت ملازمین کو ملی ٹنٹوں نے نشانہ بنا کر ہلاک کردیا ہے۔
یاد رہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے تمام وادی سے جموں منتقل ہوئے کشمیری پنڈت ملازمین کو وادی میں کام بحال کرنے کو کہا ہے جس کے خلاف پنڈت ملازمین احتجاج کر رہے ہیں ۔










