امت نیوز ڈیسک //
جنوبی کشمیر کے کو لگام ضلع کے دمہال ہانجی پورہ کے نور آباد علاقے میں جمعرات کو مٹی کے تودے گرنے سے ایک رہائشی مکان اور چند دکانوں کو نقصان پہنچا۔ زرائع نے بتایا کہ نور آباد میں شال مچی یار بچہ کے مقام پر پیسی گر آئی جس کی وجہ سے سے فیاض احمد حجام اور عبدالمجید حجام کی کم از کم 4 دکانوں کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا، ” ایک مکان کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے "۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ کو لگام حقائق کا پتہ لگانے کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ صور تحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ سب ڈویراٹنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم ) نورآباد بشیر الحسن نے کہا کہ متعلقہ تحصیلدار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور متاثر وافراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیاگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملبہ ہٹانے کے لیے افراد اور مشینری کو بھی کام میں لگا دیا گیا ہے ۔










