امت نیوز ڈیسک //
ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں منگل کی صبح سکیورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان تصادم آرائی میں 1 ملی ٹنٹ ہلاک جبکہ سکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار زخمی پوئے ہے۔
پولیس نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اونتی پورہ کے پدگام پورہ علاقے میں یہ تصادم دوران شب ہی شروع ہوئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ مارے گئی ملی ٹنٹ کی شناخت کرنا ابھی باقی ہے اور زخمی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو علاج معالجہ کے لئے اسپتال لے جایا گیا، جبکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔










