امت نیوز ڈیسک //
مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایک اعلیٰ سطحی ٹیم منگل کے روز جموں و کشمیر کے 3 روزہ دورے پر جموں پہنچ گئی ہے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ ٹیم جموں و کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال، ترقیاتی کاموں، وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج اور کشمیری پنڈتوں، پاکستان اور پاکستانی زیر کنٹرول کشمیرکے مہاجرین ورفیوجیوں اورںبے گھر ہوئے افراد سے متعلق مسائل کا جائزہ لے گے۔
لیفٹنٹ گورنر،چیف سیکرٹری اور مختلف محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران یہ اعلیٰ سطحی ٹیم مرکزی معاونت والی مختلف اسکیموں پر پیشرفت اور وقت پر کاموں کی تکمیل کا بھی تفصیلی جائزہ لے گی۔










