• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی ،اسمبلی چناو ناگزیر :کرن سنگھ

جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی ،اسمبلی چناو ناگزیر :کرن سنگھ

by امت ڈیسک
28/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر کرن سنگھ کا دعویٰ ہے کہ جموں وکشمیر میں بیورو کریسی اور عوام کے درمیان کمیونیکیشن خلا ہے، جس کو پاٹنے کے لئے اسمبلی انتخابات کا انعقاد بہت ضروری ہے۔انہوں نے جموں وکشمیر کے لئے ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان زیر قبضہ کشمیر کو جنگ کے بغیر واپس لانا ممکن نہیں ہے جس سے صرف تباہی و بر بادی ہوسکتی ہے۔ جموں و کشمیر میں بی جے پی کی پالیسیوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دفعہ 370 کی تنسیخ ایک سخت اقدام تھا اور جموں وکشمیر میں گذشتہ تین برسوں سے مرکزی حکومت کے تحت ہے۔

سابق صدر ریاست نے کہا کہ اس میں کوئی ،شک نہیں ہے کہ کئی اچھی چیزیں بھی ہوئی ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ لوگوں اور عوام کے درمیان کمیونیکیشن خلا ہے۔انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کیسے بھی ہوں ایک اچھا رول ادا کرتے ہیں کیونکہ وہ حکومت اور عوام کے درمیان ایک وسیلہ در کا کام انجام دیتے ہیں۔اُن کے مطابق آج ایم ایل ایز کے بجائے بیروکریسی ہے اور وہ سب کی بات نہیں سن سکتے اور یہ ان کا کام نہیں اس خلا کو پر کرنے کی ضرورت ہے۔کرن سنگھ نے مزید بتایا کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے ہی حکومت کی راہ ہموار ہو سکتی ہے لہذا جتنی جلد ممکن ہو سکے جموں وکشمیر میں ریاستی درجے کی بحالی اور اسمبلی انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے۔ریاست کو دو یونین ٹریٹری میں تبدیل کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کرن سنگھ نے کہا، ‘میرا ماننا ہے کہ ہمیں پیچھے جانے کے بجائے آگے کی طرف دیکھنا چاہئے۔’

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں اور سری نگر میں جیو ٹرو 5جی کا افتتاح کیا

Next Post

سوڈان میں شادی کی تقریب میں مہمانوں کو کوڑے مارنے کی عجیب رسم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
Next Post
سوڈان میں شادی کی تقریب میں مہمانوں کو کوڑے مارنے کی عجیب رسم

سوڈان میں شادی کی تقریب میں مہمانوں کو کوڑے مارنے کی عجیب رسم

وادی میں سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے

وادی میں سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے

گھریلو ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 50 روپے کا اضافہ، کمرشل سلنڈر 350 روپے مہنگا

گھریلو ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 50 روپے کا اضافہ، کمرشل سلنڈر 350 روپے مہنگا

سیکورٹی فورسز جموں کشمیر کے نوجوانوں کے ساتھ بہتر تال میل کے خواہاں : آئی جی، بی ایس ایف

سیکورٹی فورسز جموں کشمیر کے نوجوانوں کے ساتھ بہتر تال میل کے خواہاں : آئی جی، بی ایس ایف

کشمیر سے کنیا کماری تک ایشیا کی سب سے طویل سائیکل ریس بخشی اسٹیڈیم سے روانہ

کشمیر سے کنیا کماری تک ایشیا کی سب سے طویل سائیکل ریس بخشی اسٹیڈیم سے روانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »