• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سوڈان میں شادی کی تقریب میں مہمانوں کو کوڑے مارنے کی عجیب رسم

سوڈان میں شادی کی تقریب میں مہمانوں کو کوڑے مارنے کی عجیب رسم

by امت ڈیسک
01/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(خرطوم )گویا میں جنون میں مبتلا ہو گیا، میں نے اپنے آپ کو ہی محسوس کرنا چھوڑ دیا، میں نے چھلانگ لگائی اور پہاڑ کی طرح کھڑا ہوگیا کہ ننگی پیٹھ پر یکے بعد دیگرے کوڑے کی شدید ضربیں برسائی جائیں۔ ضربیں لگنا شروع ہوئیں یہاں تک کے خون کے قطرے میرے سفید لنگوٹ پر آگرے۔ ان قطروں سے میرا لنگوٹ درمیان سے سرخ ہوگیا۔ اس دوران زور دار تالیوں کی گونج تھی۔ عورتوں کی آوازیں لوگوں کے جوش و خروش کو بڑھا رہی تھیں۔ یہ خوشی کے موقع کی آوازیں تھیں۔

ان الفاظ کے ساتھ محمد اسماعیل نے ان لمحات کے متعلق بیان کیا جو اس نے ایک شادی میں گزارے تھے۔ محمد اسماعیل 75 برس کے ہوگئے ہیں تاہم وہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی اپنی یادوں کو بھلا نہیں پائے ہیں۔

محمد اسماعیل نے مزید بتایا کہ چابکوں کی ضربوں کے سامنے کھڑا ہونا مجھے اب بھی مسحور کردیتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب میں ڈانس فلور پر چابکوں کو اپنے سامنے ناچتے دیکھتا ہوں تو میں کسی دوسرے شخص کی طرف متوجہ ہو جاتا ہوں۔ اور جب تک میں پرسکون نہیں ہوتا جب تک چابک کے وار میری پیٹھ پر نہ پڑ جائیں۔ مجھے اس کی کوئی پروا نہیں رہتی کے ان کوڑوں کے پڑنے سے مجھے کیا ہوگا ۔ چاہے میں مر بھی جاؤں ، مجھے اس کی پروا نہیں رہتی۔

واضح رہے کہ شادی کی تقریب میں کوڑے مارنا سوڈان میں ایک رسم ہے۔ اس رسم کو ’’ البطان‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس نام میں ’’ ب‘‘ پر پیش اور ’’ ط‘‘ پر زبر پڑھی جائے گا۔ یہ رسم دریائے نیل کی ریاست کے شمال میں والے وڈانی قبائل بالخصوص جاعلی قبیلہ میں مشہور ہے۔

’’ البطان‘‘ کی رسم ماضی میں سوڈان میں بہت زیادہ پائی جاتی تھی۔ تاہم یہ رسم اب بھی معدومیت کا شکار نہیں ہوئی ہے۔ آج تک ننگی پیٹھوں کو بھڑکانے والے کوڑوں کا نظارہ ایک دلکش معاملہ سمجھا جاتا ہے۔ اس رسم کی مشق دور دراز علاقوں تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ سوڈانی یونیورسٹیوں میں گریجویشن کی کچھ تقریبات تک بھی پھیل گئی ہے۔

ایک لوک داستان میں اس رسم کو بہادری، ہمت اور مردانگی سے وابستہ کیا گیا ہے۔ اس طرح کوڑے کھانے کی عادت صبر، استقامت اور برداشت کی علامت بھی ہے۔ اس رسم کے دوران انسان بغیر کسی حرکت کے چٹان کی طرح کھڑا رہتا ہے ۔ شدید کوڑوں کے دوران کوئی حرکت اس کے توازن کو خراب کرسکتی اور زیادہ نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔

کوڑنے کھانے والا جب کوڑوں کی ضربوں میں ثابت قدم رہتا ہے تو وہاں موجود لوگوں کی تعریف اور خواتین کی خوشامد اس کا انعام ہوتا ہے۔

البطان کو شروع کرنے سے پہلے اس کی کچھ شرائط بھی ہیں جن کا پورا ہونا ضرور ی ہے۔ سب سے پہلے ایک کوڑے کی فراہمی ہے جو ٹار کے ساتھ بھگوئے ہوئے چمڑے سے بنا ہوا ہے تاکہ درد کی لچک اور تال حاصل ہو۔ اس موقع پر مٹی کے برتنوں او چمڑے سے بنا ہوا ایک کھوکھلا ڈرم ’’الدلوکہ‘‘ بھی ہونا ضروری ہے۔ یہ ڈرم خواتین کے ہاتھوں سے بجایا جاتا اور منفرد تال پیش کرتا ہے۔ یہ ڈرم سوڈان کے وسطی اور شمالی علاقوں میں مشہور ہے اور شادی جیسے خوشی کے مواقع پر استعمال ہوتا ہے۔

احفاد یونیورسٹی برائے لڑکیوں کے ماہر نفسیات نون شرفی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ خوشی اور بہادری کے اظہار کے علاوہ اس رسم کے کچھ نفسیاتی عوامل بھی ہیں ۔ ان عوامل میں آدمی کی خوفناک درد کو برداشت کرنے کی اپنی صلاحیت کی طرف توجہ مبذول کرنے کی خواہش بھی شامل ہے۔

نون شرفی نے بتایا کہ کچھ لوگ مروجہ رسوم و رواج کو توڑنے سے ڈرتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ رجحان غالب ہوتا اور پھیلتا ہے اور معدومیت کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔ ماہر عمرانیات ڈاکٹر اسماء جمعہ نے بتایا کہ سماجی روایات مرتی ہیں اور زندہ رہتی ہیں، تبدیل ہوتی ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نئی عادات میں بھی تبدیل ہوجاتی ہیں۔ اس سب کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ معاشرہ کن حالات سے گزر رہا ہے۔ ۔ معاشرہ مضبوط ہو تو وہ جدید تہذیب، سائنس، آگہی اور اچھے معاشی حالات میں عادات بھی جلد بدل لیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر معاشرہ جدیدیت سے متاثر نہیں ہوتا ہے تو وہ انہی روایات کو طویل عرصے تک برقرار رکھے گا۔ (’’ العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی ،اسمبلی چناو ناگزیر :کرن سنگھ

Next Post

وادی میں سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
وادی میں سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے

وادی میں سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے

گھریلو ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 50 روپے کا اضافہ، کمرشل سلنڈر 350 روپے مہنگا

گھریلو ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 50 روپے کا اضافہ، کمرشل سلنڈر 350 روپے مہنگا

سیکورٹی فورسز جموں کشمیر کے نوجوانوں کے ساتھ بہتر تال میل کے خواہاں : آئی جی، بی ایس ایف

سیکورٹی فورسز جموں کشمیر کے نوجوانوں کے ساتھ بہتر تال میل کے خواہاں : آئی جی، بی ایس ایف

کشمیر سے کنیا کماری تک ایشیا کی سب سے طویل سائیکل ریس بخشی اسٹیڈیم سے روانہ

کشمیر سے کنیا کماری تک ایشیا کی سب سے طویل سائیکل ریس بخشی اسٹیڈیم سے روانہ

سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی رائفل سے اچانک گولی نکلی

سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی رائفل سے اچانک گولی نکلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »