امت نیوز ڈیسک //
وسطی ضلع بڈگام کے موہن پورہ علاقے میں ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں ایک شخص نے مبینہ طور پر ایک 30 سالہ خاتون کا قتل کر کے لاش کے کئی ٹکڑے کئے اورمختلف مقامات پر پھینک دئے۔ پولیس زرائع بتایا کہ اس شخص نے بعد میں جرم کو چھپانے کے لیے لاش کے ٹکڑے کر کے اپنے پڑوس کے مختلف مقامات پر پھینک دئے۔ پولیس نے مختلف مقامات سے جسم کے تمام اعضاء برآمد کر لیے ہیں۔ پولیس زرائع نے بتایا کہ یہ درد ناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ اس وقت سامنے آیا، جب بڈگام کے سوئینگ علاقے کی خاتون کے بھائی، نے 8 مارچ کو خاتون کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی۔
خاتون کے بھائی تنویر احمد خان نے بتایا کہ ان کی 30 سالہ بہن 07 مارچ کو کو چنگ کلاسز کے لیے روانہ ہوئی لیکن گھر واپس نہیں آئی۔ اس سلسلے میں ، گمشدگی کی رپورٹ درج کی گئی تھی، جس کے بعد پولیس نے اس کی تلاش شروع کی تھی۔انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران پولیس نے شبیر احمد وانی ولد عبد العزیز وانی ساکنہ موہن پورہ بڈگام سمیت متعد د مشتبہ افراد کو گر فتار کیا۔ پولیس زرائع نے بتایا کہ مسلسل پوچھ گچھ کے بعد شبیر نے لاپتہ لڑکی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے جرم کو چھپانے کے لیے ، مجرم نے لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا تھا اور حصوں کو مختلف مقامات پر دفن کر دیا تھا۔ پولیس عہد یدار نے بتایا کہ ملزم کے انکشاف پر لاش کے تمام حصوں کو برآمد کر لیا گیا ہے اور طبی قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔







