• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بی جے پی الیکشن کے لیے تیار، اپوزیشن بکھرا ہوا ہے: الطاف ٹھاکر

بی جے پی الیکشن کے لیے تیار، اپوزیشن بکھرا ہوا ہے: الطاف ٹھاکر

by امت ڈیسک
12/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے اپوزیشن پارٹیوں پر سخت تنقید کی ۔ بی جے پی رہنما الطاف ٹھاکر نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتاپارٹی جموں وکشمیر میں اپنے بل پر حکومت بنائے گی اور ان تمام پارٹیوں کو سبق سکھائے گی جنہوں نے آج تک کشمیری عوام کو صرف کھوکھلے نعروں اور سبز باغ دکھا کر گمراہ کیا ہے۔ الطاف ٹھاکر نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتاپارٹی پچاس سے زائد سیٹوں پر جیت درج کر کے ایک تاریخ رقم کرے گی۔

الطاف ٹھاکر نے فاروق عبداللہ کی جانب سے جموں میں غیر بھاجپا سیاسی پارٹیوں کی میٹنگ کو اپوزیشن کی بوکھلاہٹ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹیاں الیکشن سے قبل ہی بے چین ہو رہی ہیں کیونکہ جس طرح بھارتیہ جنتا پارٹی کام کر رہی ہے۔ اس سے اپوزیشن کے رہنما و کارکنان پریشان ہو رہے ہیں کیونکہ بی جے پی ایک سونامی ہے اور آئندہ انتخابات میں یہ اپوزیشن پارٹیوں کو لے ڈوبیں گی۔ تاہم الطاف ٹھاکر نے جموں وکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس نافذ کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ یہاں گزشتہ تیس برسوں کے دوران حالات پر اشوب رہے ہیں اور اس لیے وقتی طور پر اس فیصلے کو ٹالا بھی جا سکتا تھا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ بی جے پی نے کشمیر کی دس سیٹوں پر خصوصی توجہ دینے کا منصوبہ بنایا ہے جن میں ترال بھی شامل ہے اس پر الطاف ٹھاکر نے کہا کہ بی جے پی کا، پورے جموں وکشمیر پر فوکس ہے۔ البتہ پارٹی نے چند سیٹوں پر زیادہ توجہ دینے کی بات کہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ جو پچاس پار سیٹوں کا نعرہ بی جے پی نے دیا ہے وہ اگلے اسمبلی انتخابات میں سچ ثابت ہوگا اور اب کشمیر میں کنول کھل کر ہی رہے گا۔( ای ٹی وی بھارت)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر انتظامیہ نے ٹیکس کے متعلق عوام سے تجاویز و مشورے طلب

Next Post

کشمیر میں وائرل فلو کیسوں میں غیرمعمولی اضافہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
کشمیر میں وائرل فلو کیسوں میں غیرمعمولی اضافہ

کشمیر میں وائرل فلو کیسوں میں غیرمعمولی اضافہ

عسکریت پسندی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل:امیت شاہ

عسکریت پسندی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل:امیت شاہ

وقف جائیداد کی بندر بانٹ کرنے والوں کا یوم حساب آگیا: درخشاں اندرابی

وقف جائیداد کی بندر بانٹ کرنے والوں کا یوم حساب آگیا: درخشاں اندرابی

اننت ناگ میں ملی ٹنٹوں کی کمین گاہ تباہ

اننت ناگ میں ملی ٹنٹوں کی کمین گاہ تباہ

اننت ناگ میں ملی ٹینسی سرگرمیوں میں ملوث ملزم کا رہائشی مکان منسلک

اننت ناگ میں ملی ٹینسی سرگرمیوں میں ملوث ملزم کا رہائشی مکان منسلک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »