• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں میں کانگریس کارکنان کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج

جموں میں کانگریس کارکنان کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج

by امت ڈیسک
13/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: کانگریس کے سینکڑوں کارکنان نے آج جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں پراپرٹی ٹیکس کے خلاف ایک ریلی نکالی اور راج بھون کی طرف مارچ کیا۔اس ریلی میں کانگریس کے کئی بڑے لیڈروں اور درجنوں کارکنوں نے حصہ لیا۔ گانگریس کارکنان کے ہاتھوں میں بینرس اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی کی قیادت میں کارکنان، مہاراجہ ہری سنگھ پارک کے باہر جمع ہوئے اور راج بھون تک مارچ نکالنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔ریلی میں پارٹی کے سینیئر لیڈر و کارگزار صدر جموں کشمیر رمن بھلا نے جموں کشمیر انتظامیہ کو عوام مخالف قرار دیا ہے۔

اس موقع پر رمن بھلا نے مرکزی حکومت پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت غریب مخالف ہے جو پچھلے نو سالوں میں عوام مخالف پالیسیاں لاکر ظاہر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈر شپ کا فیصلہ ہے کہ قومی سطح پر ’راج بھون چلو‘ کا نعرہ لگایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہنڈنبرگ رپورٹ نے خلاصہ کیا کہ کس طرح اڈانی زبردست مالا مال ہوا اور کس نے عوام کے پیسے کے ساتھ فراڈ کیا۔

کارگزار صدر رمن بھلا نے الزام لگایا کہ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ لوگوں کو معاشی طور پر تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔جبکہ بی جے پی نے غریبوں کے مکانات کو مسمار کرنے کے لیے انسداد تجاوزات کی مہم شروع کی اور اب پراپرٹی ٹیکس نافذ کیا۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کی شرح ملک میں سب سے کم ہے اور زیادہ تر آبادی کو سالانہ 1000 روپے سے کم رقم ادا کرنی پڑتی تھی۔جبکہ یہی ریمارکس اس وقت کیے گئے جب ٹول پوسٹیں متعارف کرائی گئیں اور آج لوگ اصل میں طے شدہ ٹول سے تین سے چار گنا ادا کر رہے ہیں۔ یہ پراپرٹی ٹیکس کے ساتھ بھی ہوگا جب لوگوں کو زیادہ ٹیکس دینا پڑے گا ۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ ان کی پارٹی جموں و کشمیر انتظامیہ اور بی جے پی کی "عوام دشمن” پالیسیوں کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔انہوں نے پراپرٹی ٹیکس نوٹیفکیشن کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔بتادیں کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے حال ہی میں یکم اپریل سے میونسپل علاقوں میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ لاگو کیا ٹیکس کی شرحیں رہائشی املاک کے لیے قابل ٹیکس سالانہ قیمت کا پانچ فیصد اور تجارتی املاک کے لیے چھ فیصد ہوں گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کیرلہ آئی ایس آئی ایس کیس کے سلسلے میں سرینگر میں چھاپہ، ڈیجیٹل

Next Post

نئی نسل میں پائی جارہی مایوسی اور نااُمیدی مرکزی حکومت کی پالیسیوں کی ناکامی کی عکاس:نیشنل کانفرنس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
نیشنل کانفرنس :ڈاکٹر فاروق عبداللہ پھر سے پارٹی صدر منتخب

نئی نسل میں پائی جارہی مایوسی اور نااُمیدی مرکزی حکومت کی پالیسیوں کی ناکامی کی عکاس:نیشنل کانفرنس

ڈیوٹی سے غیر حاضری :اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ بانڈی پورہ عبدالرشید داس معطل

ڈیوٹی سے غیر حاضری :اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ بانڈی پورہ عبدالرشید داس معطل

دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ،زا ئد از 63 ہزار طلبا کی شرکت

دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ،زا ئد از 63 ہزار طلبا کی شرکت

جموں کشمیر کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش

جموں کشمیر کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش

امیدوار ایسے افراد کے بہکاوے میں نہ آئیں جنہوں نے عسکریت پسندوں کو نوکریاں فراہم کیں: منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »