• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result

امیدوار ایسے افراد کے بہکاوے میں نہ آئیں جنہوں نے عسکریت پسندوں کو نوکریاں فراہم کیں: منوج سنہا

by امت ڈیسک
13/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز کہا کہ یونین ٹریٹری میں پراپرٹی ٹیکس کافی غور وغوض کے بعد لاگو کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ 40 فیصد لوگوں کو ٹیکس نہیں دینا پڑے گا جبکہ مذہبی مقامات کو بھی مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ان کے مطابق عام شہریوں سے تجاویز بھی مانگی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امیدواروں سے گزارش ہے کہ وہ کینڈل لائٹ مارچ نہ نکالیں کیونکہ جن لوگوں نے زمین اور نوکریوں میں لوٹ کھسوٹ کی وہ اب لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایل جی نے بتایا کہ بھرتی امتحانات میں گڑھ بڑھ کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔ان باتوں کا اظہار ایل جی نے جموں میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس کافی غور وغوض کے بعد لاگو کیا گیا ۔ایل جی نے بتایا کہ 40 فیصد لوگوں کو ٹیکس نہیں دینا پڑے گا جبکہ مذہبی مقامات کو اس ٹیکس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ان کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے عام شہریوں سے تجاویز بھی مانگی گئی ہیں ۔

ایپ ٹیک معاملے پر امیدواروں کی جانب سے کینڈل لائٹ مارچ نکالنے کے حوالے سے ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ جب بھی بھرتی ایجنسی کے متعلق شکایت موصول ہوئی تو فوری طورپر کارروائی کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ پچھلی دفعہ جب امیدواروں نے امتحانات میں گڑھ بڑی ہونے کی بات کئی تو انتظامیہ نے جانچ کا کام سی بی آئی کے سپرد کیا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ سی بی آئی نے بھرتی گھوٹالے میں کئی لوگوں کو گرفتار کیا اور اُن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جان بوجھ کر کوششیں ہو رہی ہیں کہ کسی نہ کسی طرح بھرتی عمل کو روکا جائے تاہم ایسا ہم نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ امسال بارہ ہزار سرکاری اسامیوں کو پر کرئے گی اور اس حوالے سے بھرتی ایجنسیوں کو کام سونپ دیا گیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ان لوگوں کو بھرتی عمل پر سوال کرنے کا کوئی حق نہیں جنہوں نے اپنے دور میں عسکریت پسندوں اور اُن کے قریبی رشتہ داروں کو سرکاری نوکریاں فراہم کیں۔ایل جی نے کہا کہ وہ زمانہ گیا جب نوکریاں سفارش پر ملتی تھیں اب محنت کے بل بوتے پر نوجوان نوکریاں حاصل کر رہے ہیں۔منوج سنہا نے مزید بتایا کہ میں نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ سرکار پر بھروسہ رکھیں ، اگر کئی پر بھی کوئی گڑھ بڑی ہوتی ہے تو وہ سامنے آئے کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو کینڈل لائٹ مارچ نکالنے کی کوئی ضرورت نہیں زمین سے نوکریوں تک جن لوگوں نے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کیا وہ اب نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اب بے ایمان لوگوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کشمیر کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش

Next Post

سوڈان: مشہور گلوکار کی قبر پر دف کے ساتھ گانا، ویڈیونے تنازع کھڑا کردیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
سوڈان: مشہور گلوکار کی قبر پر دف کے ساتھ گانا، ویڈیونے تنازع کھڑا کردیا

سوڈان: مشہور گلوکار کی قبر پر دف کے ساتھ گانا، ویڈیونے تنازع کھڑا کردیا

دریا کے درمیان پنجرے میں قید : اطالوی قصبہ میں سیاستدانوں کے لیے انوکھی علامتی سزا

دریا کے درمیان پنجرے میں قید : اطالوی قصبہ میں سیاستدانوں کے لیے انوکھی علامتی سزا

چونکا دینے والی ویڈیو، مشہور ریپر کی سٹیج پر سامعین کے سامنے موت ہوگئی

چونکا دینے والی ویڈیو، مشہور ریپر کی سٹیج پر سامعین کے سامنے موت ہوگئی

انڈیا پانچ برس سے جنگی ہتھیار خریدنے والا سب سے بڑا ملک، پاکستان آٹھویں نمبر پر

انڈیا پانچ برس سے جنگی ہتھیار خریدنے والا سب سے بڑا ملک، پاکستان آٹھویں نمبر پر

کشمیر میں مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

کشمیر میں مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »