امت نیوز ڈیسک //
ضلع پلوامہ کے متری گام علاقے میں سنیچروار کی درمیانی رات کو عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان گولیوں کو تبادلہ شروع ہوا۔
اس دوران پولیس کے ایک اعلیٰ آفیسر نے بتایا کہ پولیس کو ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ پلوامہ کے متری گام علاقے میں عسکریت پسند موجود ہے جس کی بنا پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے صبح کے اوقات میں پورے علاقے کو محاصرے میں لیا۔جس دوران عسکریت پسندوں نے تلاشی پارٹی پر گولیاں چلائی اور طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
بتایا جاتا ہے کہ مختصر فائرنگ کے تبادلے میں عسکریت پسند اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔






