• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر جمود برقرار، جموں وکشمیر میں صورتحال کافی بہتر: لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دیویدی

لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر جمود برقرار، جموں وکشمیر میں صورتحال کافی بہتر: لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دیویدی

by امت ڈیسک
21/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں، 21مارچ (یو این آئی)فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر جمود برقرار ہے اور مختلف سطحوں پر بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں صورتحال کنٹرول میں ہے اور ملی ٹینسی سے متعلق واقعات کو مکمل طور پر روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کی صورتحال کو سفارتکاری اور آپریشنل سطحوں پر حل کرنے کے لئے بھی بہ یک وقت اقدام جاری ہیں۔
ان باتوں کا اظہار فوجی کمانڈر نے ادھم پور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ حقیقی کنٹرول لائن پر چین کے ساتھ جمود برقرار ہے تاہم مختلف سطحوں پر بات چیت بھی چل رہی ہے ۔
مسٹر اوپندرا دیویدی نے کہا کہ لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کی صورتحال کو سفارتکاری اور آپریشنل سطحوں پر حل کرنے کے لئے بھی بہ یک وقت اقدام جاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا: ’دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کو یقینی بنانے کے لئے امن وسکون کی بحالی کے لئے ہماری مسلسل کوششیں جاری ہیں اور جاری رہیں گی‘۔
موصوف لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ شمالی کمان مسلسل بڑھتے ہوئے خطرات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے اور ہمارے حوصلے بھی بلند ہیں۔
انہوں نے کہا: ’جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹریوں میں سیکورٹی صورتحال خطے اور آپریشنل کارروائیوں میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرتی ہے قوم کے جمہوری اقدار کو بر قرار رکھتے ہوئے ہم ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے پر عزم ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی مفادات کے دفاع کے لئے تمام تر ضروری اقدام کریں گے اور اس کے لئے ہم مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور تمام پیش رفت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
موصوف لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ بھارتی فوج مستقبل میں بھی کسی بھی چلینج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے اور خطے کے لوگوں کی بہتری کے لئے ہمیشہ کام کرے گی۔
شمالی کمان کے کمانڈر نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر صورتحال مستحکم ہے۔
انہوں نے کہا کہ در اندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے سرحد پر انتہائی نگرانی رکھی جا رہی ہے اور مضبوط ٹیکنالوجی کے ساتھ ملٹی ٹائرڈ در اندازی مخالف گرڈ قائم کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دشمن کی طرف سے دراندازی کی کوششیں کرنے، جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی کوششوں کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ در اندازی کی کئی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں حالات پوری طرح سے قابو میں ہے ، سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔

فوجی کمانڈر نے بتایا کہ ملی ٹینسی کے واقعات کو مکمل طورپر روکنے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیوں کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں حالات کافی بہتر ہوئے ہیں جبکہ سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف سیکورٹی ایجنسیوں نے مسلسل دباو بنائے رکھا ہے جس وجہ سے ملی ٹینسی کے واقعات میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

Next Post

جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

جموں و کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

جموں و کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

یہ ایسا بجٹ ہے جو متوسط ​​طبقے کی توقعات پر پورا اترتا ہے: وزیراعظم نریندر مودی

مودی کے خلاف قابل اعتراض پوسٹر چسپاں کرنے کے الزام میں چھ افراد گرفتار

زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ڈاکٹروں نے آپریشن جاری رکھا، خوف و خدشات کے بیچ کلکاری کی گونج

زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ڈاکٹروں نے آپریشن جاری رکھا، خوف و خدشات کے بیچ کلکاری کی گونج

سانبہ میں پاکستانی ڈرون دیکھا گیا، بی ایس ایف کی فائرنگ

سانبہ میں پاکستانی ڈرون دیکھا گیا، بی ایس ایف کی فائرنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »