• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عالمی مقابلہ ’’عطر الکلام‘‘ میں امریکی نے تلاوت کے معیار سے سامعین کو حیران کردیا

عالمی مقابلہ ’’عطر الکلام‘‘ میں امریکی نے تلاوت کے معیار سے سامعین کو حیران کردیا

by امت ڈیسک
27/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

ریاض: ہالی ووڈ فلم اور ٹیلی ویژن کے سکرین رائٹر فلسطینی نژاد امریکی یاسر شاہین نے سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے پروگرام "عطر الکلام” کی حالیہ قسط میں ایک ایسی آواز میں تلاوت پیش کی جس نے سامعین کو حیران کردیا ۔ انہوں نے ممتاز انداز میں شاندار قرآنی معانی سے کانوں کو مسحور کر دیا۔

ریاض میں جاری تلاوت قرآن کریم کے سب سے بڑے عالمی مقابلہ پر مبنی پروگرام ’’عطر الکلام‘‘ نے اپنی آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر امریکی قاری یاسر شاہین کی کہانی پر مبنی ویڈیو کلپ پیش کیا۔ اس کلپ میں قار ی یاسر نے اپنی والدہ کے پر تاثیر الفاظ کے متعلق بتایا جس میں کہا ماں نے ان کے قاری بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا پھر اس خواہش کی تکمیل میں نے ساری زندگی قاری بننے کی کوشش کی ۔

عالمی مسابقہ قرآن و اذان میں تلاوت کے زمرے میں شریک یاسر نے مزید کہا میری زندگی قرآن کو حفظ کرنے، اس کی تلاوت کرنے اور ہالی ووڈ کے گلیاروں میں سکرپٹ لکھنے کے درمیان گزری۔ میں نے 130 سے زیادہ دستاویزی پروگراموں اور 14 دستاویز فلموں کی تیاری کی نگرانی کی۔ عرب اور اسلامی ممالک کے ٹیلی ویژن چینلز پر متعدد پروگراموں میں حصہ لیا۔

تأثرَ بكلمات والدته، وسعى طيلة حياته في تحقيق أمنيتها بأن يكون قارئ ❤️
تعرّف على المشارك ياسر عمر شاهين من الولايات المتحدة 🇺🇸 pic.twitter.com/gcZcazzbut

— عطر الكلام (@OtrElKalam) March 24, 2023

انہوں نے مزید بتایا میں ایک بہت ہی شرارتی بچہ تھا۔ میں مٹھائیاں خریدنے کے لیے اپنی ماں سے کچھ پیسے چوری کرتا تھا ۔ ایک دن ماں نے میری چوری پکڑ لی ۔ وہ گھر سے نکلی اور ایک گھنٹے بعد واپس آئیں تو ان کے ہاتھ میں قاری محمد البراک کی تلاوت کی ٹیپ کیسٹ تھی۔ ماں نے مجھے کہا کہ مجھے خدا سے امید ہے کہ ایک دن میں اس جیسا بن جاؤں گا۔ کئی سال گزر گئے اور اللہ نے میری والدہ کی خواہش کو پورا کردیا۔ میں سمجھتا ہوں میں نے اپنی استطاعت کے مطابق اپنی والدہ کا اکرام کیا ہے۔

یاسر شاہین نے کہا میں نے خود کو تعلیمی کاموں میں مصروف کیا۔ میں نے کیلیفورنیا کی سان ہوزے یونیورسٹی میں فیکلٹی ممبر کے طور پر کام کیا اور متعدد مقابلوں میں حصہ لیا جس کی وجہ سے میں ’’ عطر الکلام‘‘ پروگرام تک پہنچ گیا۔ اور عالمی قرآنی آوازوں میں سے ایک بن گیا۔

یاسر شاہین نے اپنے عظیم تخیل کی بدولت فلم سازوں کو ان کی پسندیدہ مہارتوں میں کام دیا۔ یاسر نے ایسے علاقوں میں پروگراموں میں بھی شرکت کی جس تک پہنچنے میں بہت سے عرب نژاد امریکی محروم رہے۔ یہ عالمی تجربات یاسر کی زندگی کا حصہ بن گئے۔ یاسر نے ٹیکساس میں ڈیلاس کی مساجد میں مسلمان بچوں کو قرآن کی آیات اور لہجے کے اصول سکھانے کی خدمت بھی انجام دی۔

واضح رہے ’’ عطر الکلام‘‘ رمضان کے ٹی وی پروگراموں میں سب سے نمایاں پروگرام ہے۔ اس میں دنیا بھر سے افراد کو وحی کے کلمات کی تلاوت اور اذان کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔ اس مسابقہ میں جیتنے والوں 12 ملین ریال کے انعامات سے نوازا جائے گا۔

مسابقہ کے پہلے مرحلہ میں پوری دنیا سے 50ہزار سے زیادہ افراد نے حصہ لیا۔ آخری مرحلہ میں 50 افراد کو منتخب کیا گیا ہے۔ یہ افراد تلاوت اور اذان کی دو کیٹگریز میں مسابقہ میں حصہ لے رہے ہیں۔ ہر کیٹگری میں پہلے دس پوزیشنز پر آنے والوں کو نقد انعام دیا جائے گا۔ تلاوت قرآن کریم کی کیٹگری میں پہلی پوزیشن پر آنے والے کے لیے 30 لاکھ ریال انعام ہے۔ اذان میں پہلی پوزیشن لینے والے کو 20 لاکھ ریال انعام سے نوازا جائے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مصر:دورِفراعنہ کے قدیم مندرمیں مینڈھوں، دُنبوں کے 2000 سر دریافت

Next Post

بڈگام میں زندہ مارٹر شیل کو ناکارہ بنادیا گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
انڈونیشیا میں شرعی قوانین کے تحت جنسی تعلق اور شراب نوشی پر کوڑوں کی سزا

انڈونیشیا میں شرعی قوانین کے تحت جنسی تعلق اور شراب نوشی پر کوڑوں کی سزا

30/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
Next Post
اننت ناگ میں زنگ آلود شیل برآمد

بڈگام میں زندہ مارٹر شیل کو ناکارہ بنادیا گیا

ایک ہفتے میں قریب ایک لاکھ سیاحوں نے باغ گل لالہ کی سیر کی

ایک ہفتے میں قریب ایک لاکھ سیاحوں نے باغ گل لالہ کی سیر کی

نئے وقف بورڈ میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جائے گا :درخشاں اندرابی

روزے کا سیاست کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے: ڈاکٹر درخشاں اندرابی

امتحان سے واپس آنے والی طالبہ، دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی ،علاقے میں صفحے ماتم

امتحان سے واپس آنے والی طالبہ، دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی ،علاقے میں صفحے ماتم

جائیداد ٹیکس کا فیصلہ سرکار کا ہے ہمیں اس پر عملدرآمد کرانا ہے: جی ایم سی میئر

جائیداد ٹیکس کا فیصلہ سرکار کا ہے ہمیں اس پر عملدرآمد کرانا ہے: جی ایم سی میئر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »