امت نیوز ڈیسک //
سرکاری ملازمتوں کیلئے بھرتی عمل شفاف طریقے سے کی جائیں کا اعلان کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ بھرتی عمل میں ذرا سا بھی شک ہوا تھا قصور وار کو بخشا نہیں جائے گا۔
جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ سرکار کسی بھی طرح کی بھرتی عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہی ہے اور جہاں کہیں بھی سرکاری ملازمت کیلئے بھرتی عمل ہو گی اس میں مکمل طور پر شفافیت ہو گی۔








