امت نیوز ڈیسک //
کپواڑہ، 29 مارچ (کے این بی): ایک چونکا دینے والے واقعہ میں، شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کھرہامہ علاقے کے زاب گاؤں میں9 سالہ نابالغ لڑکی کی گلہ کٹی ہوئی لاش پائی گئی۔
نیوز ایجنسی کشمیر نیوز بیورو-کے این بی کو پہنچنے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ایک نابالغ لڑکی کی لاش اس کے گھر کے قریب مشتبہ حالات میں ملی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تصدیق کردی، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔(کے این بی)







