• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اسمبلی انتخابات میں دیری الیکشن کمیشن پر سوالیہ نشان : این سی ترجمان

اسمبلی انتخابات میں دیری الیکشن کمیشن پر سوالیہ نشان : این سی ترجمان

by امت ڈیسک
30/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: نیشنل کانفرنس نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد میں مزید تاخیر کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے کردار پر ایک بار پھر بڑا سوالیہ نشان لگا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کے جموں و کشمیر میں ایک خلاء کے اعتراف پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے ریاستی ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا، ”ایک ایسا شخص جو خود چیف الیکشن کمشنر ہے اور جموں وکشمیر میں خلاء کو تسلیم کررہا ہے لیکن دوسری جانب الیکشن کے انعقاد کرانے میں ان کے ادارے کو کوئی جلد نظر نہیں آتی ہے اور انتخابات میں تاخیر کے نئے نئے بہانے ڈھونڈنے پیش کئے جارہے ہیں۔ “

انہوں نے کہا کہ یہ بات اب پوری طرح واضح ہوگئی ہے کہ بی جے پی کی جموں و کشمیر یونٹ لوگوں کا سامنا کرنے سے خوفزدہ ہے اور ان کے پاس ووٹروں کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں کیونکہ بھاجپا والے واضح طور پر عوام کے دکھوں کو کم کرنے میں مکمل ناکام رہے ہیں۔ عمران نبی ڈار نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے امید کی جا رہی تھی کہ وہ کرناٹک کے انتخابات کے ساتھ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا اعلان کرے گا لیکن حیران کن طور پر الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر جموں و کشمیر کو اپنی منصوبہ بندی سے الگ کردیا۔ایسا لگتا ہے جیسے جموں و کشمیر کے لوگوں کو گہرے کھائی میں ڈال دیا گیا ہے اور انہیں یکسر بھلا دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی انتخابات میں مزید تاخیر کی کوئی وجہ نہیں ہے کیونکہ موسم بھی خوشگوار اور کسی بھی انتخابی مشق کے لئے موزوں ہو رہا ہے۔ان کے پاس انتخابات میں مزید تاخیر کرنے کی صرف دو وجوہات ہیں ، ایک بگڑتی ہوئی سکیورٹی کی صورتحال، جس کا ان کا دعویٰ ہے کہ بہتری آئی ہے، اور دوسرا الیکشن کمیشن بھاجپا کو مزیدموقع فراہم کررہاہے ،جو فی الحال ووٹروں کا سامنا کرنے سے ڈرتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کی منتخب حکومت کو تقریباً ساڑھے چار سال ہو چکے ہیں۔اگر کرناٹک میں انتخابات ہو سکتے ہیں تو جموں و کشمیر میں کیوں نہیں ہو سکتے؟ بی جے پی لوگوں کی بڑھتی ہوئی پریشانیوں کو خاطر میں نہیں لارہی ہے،اسے صرف اپنے انتخابی امکانات کی فکر ہے۔وہ جانتے ہیں کہ وہ اپنے معاملات کی وجہ سے یہاں بری طرح شکست زدہ ہوجائیں گے۔(یو این آ ئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

حکومتِ پاکستان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھارت میں پابندی

Next Post

چیف سیکرٹری نے تقریباً 10,000 لمبرداروں اور چوکیداروں کی تقرری مکمل کرنے پر اِنتظامیہ کی تعریف کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے تقریباً 10,000 لمبرداروں اور چوکیداروں کی تقرری مکمل کرنے پر اِنتظامیہ کی تعریف کی

چیف سیکرٹری نے تقریباً 10,000 لمبرداروں اور چوکیداروں کی تقرری مکمل کرنے پر اِنتظامیہ کی تعریف کی

جموں میں نوراتری کے موقع پر گوشت پر پابندی

جموں میں نوراتری کے موقع پر گوشت پر پابندی

نوشہرا بونیار میں 8 شرپسند گرفتار، پولیس

نوشہرا بونیار میں 8 شرپسند گرفتار، پولیس

راجوری میں بجلی کرنٹ لگنے سے چار مزدور زخمی

راجوری میں بجلی کرنٹ لگنے سے چار مزدور زخمی

ہیرا نگردھماکے کے بعد جموں پٹھان کورٹ شاہراہ پر ہائی الرٹ

ہیرا نگردھماکے کے بعد جموں پٹھان کورٹ شاہراہ پر ہائی الرٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »