• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کٹھوعہ میں زندہ دستی بم برآمد

کٹھوعہ میں زندہ دستی بم برآمد

by امت ڈیسک
30/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے میں بدھ کی رات ہونے والے ایک دھماکے کے چند گھنٹے بعد ایک زندہ دستی بم برآمد ہوا ہے، جس کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی شکتی پاٹھک نے بتایا کہ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی، جس کی وجہ سے کئی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ حساس علاقہ ہونے کی وجہ سے اطلاع ملتے ہی سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے اور جموں-پٹھانکوٹ ہائی وے پر الرٹ جاری کر دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ڈاگ سکواڈ کی مدد سے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

کٹھوعہ میں زودار دھماکہابتدائی معلومات کے مطابق آئی ای ڈی دھماکہ بتایا جارہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ دھماکے کے پیچھے عسکریت پسندوں کی سازش کو خارج از امکان قرار نہیں دیا کیا سکتا۔ رات ہونے کی وجہ سے سیکورٹی فورسز کو سرچ آپریشن کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دیر رات علاقے میں روشنی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ آس پاس کے علاقوں سے بھی سکیورٹی فورسز کو طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جس قسم کا دھماکہ ہوا ہے اس سے لگتا ہے کہ یہ آئی ای ڈی دھماکہ ہو سکتا ہے۔

موقعے پر موجود ایس ایس پی شیودیپ سنگھ نے کہا کہ جس طرح کا دھماکہ ہوا ہے اس کا اشارہ آئی ای ڈی دھماکے کی طرف ہے۔ تاہم اس سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے، چونکہ یہ عسکریت پسندوں کا پرانا طریقہ رہا ہے، اس لیے عسکریت پسندوں کے ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ڈرون گرانے جیسی کسی بھی سازش کے بارے میں ایس ایس پی نے کہا کہ ہم پورے معاملے کی تمام زاویوں سے جانچ کر رہے ہیں۔ رات ہونے کی وجہ سے کچھ مسائل ہیں، صبح کے وقت علاقے کو مکمل طور پر دوبارہ سرچ کیا جائے گا۔

علاقے میں کسی عسکریت پسند یا مشتبہ شخص کی موجودگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی امکان کو رد نہیں کر رہے ہیں۔ صبح ہی صورتحال واضح ہوگی۔ ہائی وے پر پولیس مستعد ہے، سکیورٹی کے انتظامات کو مزید مضبوط کیے گئے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کپوارہ میں نابالغ لڑکی کی گلہ کٹی لاش برآمد

Next Post

حکومتِ پاکستان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھارت میں پابندی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
Next Post
حکومتِ پاکستان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھارت میں پابندی

حکومتِ پاکستان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھارت میں پابندی

اسمبلی انتخابات میں دیری الیکشن کمیشن پر سوالیہ نشان : این سی ترجمان

اسمبلی انتخابات میں دیری الیکشن کمیشن پر سوالیہ نشان : این سی ترجمان

چیف سیکرٹری نے تقریباً 10,000 لمبرداروں اور چوکیداروں کی تقرری مکمل کرنے پر اِنتظامیہ کی تعریف کی

چیف سیکرٹری نے تقریباً 10,000 لمبرداروں اور چوکیداروں کی تقرری مکمل کرنے پر اِنتظامیہ کی تعریف کی

جموں میں نوراتری کے موقع پر گوشت پر پابندی

جموں میں نوراتری کے موقع پر گوشت پر پابندی

نوشہرا بونیار میں 8 شرپسند گرفتار، پولیس

نوشہرا بونیار میں 8 شرپسند گرفتار، پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »