• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۱۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سی آر پی ایف کے بعد اب پولیس بھی بلٹ پروف مشینری سے لیس

سی آر پی ایف کے بعد اب پولیس بھی بلٹ پروف مشینری سے لیس

by امت ڈیسک
01/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر) :جموں کشمیر پولیس اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس نے وادی میں عسکری مخالف آپریشنز میں جدید آلات استعمال کرنے کی شروعات کی ہے جس سے سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی ہلاکت کے امکان کم ہوں گے۔ جموں و کشمیر پولیس کو مرکزی وزارت داخلہ نے بلٹ پروف بلڈوزر اور ٹریکٹرز خریدنے کی منطوری دی ہے اور اس کے لئے جموں کشمیر انتظامیہ نے پولیس کو فنڈز بھی واگزار کئے ہیں۔

پولیس افسران کا کہنا ہے کہ بلٹ پروف جے سی بیز اور ٹریکٹر تصادم آرائی کے دوران استعمال کئے جائیں گے جس سے اہلکاروں کو گولی لگنے یا گرینیڈ سے ہلاکت کا خطرہ نہیں ہوگا۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ کشمیر میں عسکریت پسند بڑے مکانات یا عمارتوں میں چھپ جاتے ہیں جس سے آپریشنز طول پکڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں بلٹ پروف جے سی بیز یا ٹریکٹرز کا استعمال کرکے اہلکار عمارت کی دوسری منزل پر پہنچ پائیں گے اور نشانے کے قریب جاکر عسکریت پسند کو ہلاک کر پائیں گے اور اہلکار کی جان کا کوئی خطرہ نہیں رہے گا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ان مشینز کے استعمال سے تصادم آرائیوں کے دوران عمارت کو منہدم کرنے میں بھی آسانی ہوگی اور عمارت کو گرانے کے لئے دھماکہ خیز مواد کا استعمال کم ہو سکتا ہے۔ محکمہ داخلہ نے پولیس کو پانچ بلٹ پروف جے سی بیز اور ٹریکٹرز خریدنے کے لئے دو کروڑ روپئے کی رقم واگزار کی ہے جو (سیکورٹی ریلیڈر ایکسپنڈچر ایس آر ای) بجٹ سے وصول ہوگا۔

واضح رہے کہ مرکزی سرکار نے امسال مالی بجٹ میں جموں و کشمیر پولیس کے لئے بارہ ہزار کروڑ روپئے فنڈ مختض کئے ہیں، جس سے مزید اس قسم سے جدید آلات اور مشینیں خریدنے کی توقع کی جا سکتی ہے۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ ماہ سی آر پی ایف نے ضلع پلوامہ کے پدگام پورہ، آپریشنز میں بلٹ پروف جے سی بی کا استعمال کیا تھا۔اس چھوٹے جی سی بی میں دو فورسز اہلکار جائے نشانہ پر پہنچ کر چھپے عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہوئے تھے اور سی آر پی ایف اہلکاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اس آپریشن کے فوراً بعد پولیس نے بھی یہ مشینیں خریدنے کی پیش رفت کی ہے۔ تاہم یہ آلات کشمیر میں ایک ایسے وقت میں استعمال میں لائے جا رہے ہیں جب پولیس اور سی آر پی ایف کی جانب سے وادی میں عسکریت پسندوں کی تعداد کم بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق کشمیر میں مقامی 28 عسکریت پسند سرگرم ہے جبکہ غیر مقامی عسکریت پسندوں کی تعداد اس سے کچھ زیادہ ہے۔ اس پس منظر میں کشمیر میں انکاؤنٹر کے واقعات گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کافی کم ہوئے ہیں۔ دوسری جانب امن و امان میں بھی بہتری آئی ہے اور پتھر بازی کے واقعات کا اب کوئی نام و نشان بھی باقی نہیں رہا۔

پولیس اور سی آر پی ایف کا کہنا ہے کہ اگرچہ سیکورٹی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے لیکن سیکورٹی فورسز کو جدید مشینیں اور ہتھیار سے لیس ہونا وقت کی صورت ہوتی ہے اور ہر وقت مقابلوں کے لئے تیار رہنا پڑتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ واقعہ: ایک لڑکی ہلاک، دو دیگر اسپتال میں زیر علاج

Next Post

6اپریل تک برف و باراں کی پیشگوئی، باغ مالکان اور زمینداروں کو 6 اپریل تک دوا پاشی نہ کرنے کا مشورہ:محکمہ موسمیات

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

امریکہ۔بھارت تجارتی معاہدہ جموں و کشمیر کے سیب اور زعفران کاشتکاروں کے لیے خطرہ: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

امریکہ۔بھارت تجارتی معاہدہ جموں و کشمیر کے سیب اور زعفران کاشتکاروں کے لیے خطرہ: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

10/02/2026
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد: اپوزیشن کے سنگین الزامات

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد: اپوزیشن کے سنگین الزامات

10/02/2026
ڈیلی ریٹڈ اور کیژول ملازمین کی مستقلی کے لیے روڈ میپ جلد جاری کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

ویشنو دیوی روپ وے منصوبے میں کابینہ کا کوئی کردار نہیں: عمر عبداللہ

10/02/2026
چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

کابینہ سب کمیٹی کی رپورٹ مجاز اتھارٹی کے پاس زیر غور، ایوان میں ریزرویشن پالیسی پر حکومت کا تفصیلی جواب

10/02/2026
کٹرا میں ایس ایم وی ڈی روپ وے منصوبے کے خلاف احتجاج، مظاہرین کی ڈپٹی سی ایم اور ایم ایل اے بنی کی حمایت

کٹرا میں ایس ایم وی ڈی روپ وے منصوبے کے خلاف احتجاج، مظاہرین کی ڈپٹی سی ایم اور ایم ایل اے بنی کی حمایت

10/02/2026
ویشنو دیوی روپ وے منصوبے میں کابینہ کا کوئی کردار نہیں: عمر عبداللہ

ویشنو دیوی روپ وے منصوبے میں کابینہ کا کوئی کردار نہیں: عمر عبداللہ

10/02/2026
Next Post
6اپریل تک برف و باراں کی پیشگوئی، باغ مالکان اور زمینداروں کو 6 اپریل تک دوا پاشی نہ کرنے کا مشورہ:محکمہ موسمیات

6اپریل تک برف و باراں کی پیشگوئی، باغ مالکان اور زمینداروں کو 6 اپریل تک دوا پاشی نہ کرنے کا مشورہ:محکمہ موسمیات

صدقہ فطر فی کس 65 روپے مقرر:مفتی ںاصر الاسلام

صدقہ فطر فی کس 65 روپے مقرر:مفتی ںاصر الاسلام

بونیار میں دسویں جماعت کی طالبہ دریا میں غرقہ آب، لاش برآمد

بونیار میں دسویں جماعت کی طالبہ دریا میں غرقہ آب، لاش برآمد

منشیات کے خلاف پولیس کی مہم میں تیزی

بارہمولہ میں سال رواں کے پہلے تین مہینوں کے دوران 113 منشیات فروش گرفتار: پولیس

بابراعظم کو ہندوستان کے اسپورٹس نصاب میں شامل کرلیاگیا

بابراعظم کو ہندوستان کے اسپورٹس نصاب میں شامل کرلیاگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »