(پونچھ) پونچھ ضلع کے مینڈھر کے گلتھا علاقے میں تیندوے کے حملہ سے 19 بھیڑیں ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئیں۔ یہ بات حکام نے اتوار کو بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ تیندوا منیر حسین شاہ کے ایک شیڈ میں گھس گیا اور مویشیوں پر حملہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں 19 بھیڑیں موقع پر ہی ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک پولیس پارٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچی۔









