امت نیوز ڈیسک//
گریز، 11 اپریل شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کی تلیل وادی میں کل دیر رات لگنے والی زبردست آگ میں کم از کم پانچ رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہو گئے۔
سب ڈویژنل مجسٹریٹ گریز مدثر احمد نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ تلیل کے گرت نالہ گاؤں میں زبردست آگ لگنے سے پانچ مکانات جل گئے۔
انہوں نے کہا کہ آگ ایک رہائشی مکان سے بھڑک اٹھی اور کچھ ہی دیر میں آس پاس کے مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
"آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ تاہم اس واقعے میں کوئی انسانی جانی نقصان نہیں ہوا،‘‘ انہوں نے کہا۔








