• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سولر لائٹس گھوٹالے میں ملوث انجینئرز کے خلاف کارروائی

سولر لائٹس گھوٹالے میں ملوث انجینئرز کے خلاف کارروائی

by امت ڈیسک
18/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
کپواڑہ:جموں کشمیر کے انٹی کرپشن بیریو نے ضلع کپواڑہ میں چھ کروڑ اسٹریٹ سولر لائٹس گھوٹالے کا پردہ فاش کیا تھا جس کے بعد کشمیر پاؤر ڈسٹریبیوشن کمپنی لمٹیڈ نے ایکزیکٹو انجینئر سمیت دو انجینئر کے خلاف کارروائی کی ہے۔کے پی ڈی سی ایل نے اس گھوٹالے میں مبینہ طور ملوث ایکزیکٹو انجینئر شمیم احمد شمیم، اسسٹنٹ انجینئر منظور حسن چودھری اور جونیئر انجینئر مدثر اسماعیل کو اٹیچ کیا ہے۔کے پی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر یاسن چودھری نے اس ضمن میں حکمنامہ جاری کیا ہے ،جس کے مطابق ان تینوں انجینئرز کو ہیڈ کوارٹر کے پی ڈی سی ایل اٹیچ کیا گیا ہے، جبکہ سپرنٹنڈنٹ انجینئر سوپور کو اس معاملے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سولر لائٹس گھوٹالے میں ملوث انجینئرز کے خلاف کارروائیغور طلب ہے کہ ضلع کپواڑہ میں مزکورہ انجینئرز نے اسٹریٹ سولر لائٹز کو تعینات کرنے کے عوض سے سرکاری خزانہ سے چھ کروڑ روپئے کے بلز نکالے ہیں، تاہم زمینی سطح پر تحقیقات میں یہ پایا گیا کہ یہ لائٹز تعینات ہی نہیں کئے گئے ہیں۔اس گھوٹالے کا پردہ فاش انٹی کرپشن بیریو نے اپنی تحقیقات میں کیا تھا جب ان کو اس معاملے کے متعلق شکایات موصول ہوئی تھی۔اے سی بی نے کہا کہ الیکٹرک ڈویژن کپواڑہ اور ترہگام نے 2 ہرزا 685 سولر لائٹس کو تعینات کرنے کے نام پر چھ کروڑ بارہ لاکھ روپئے نکالے ہے۔اے سی بی کے مطابق ای سی بی کی ٹیم اور متعلقہ نائب تحصیلداران (ایکزیکٹو مجسٹریٹز) نے مختلف مقامات پر ان سولر لائٹز کی تعیناتی کے متعلق تحقیقات کی اور وہاں اس بات کا انکشاف ہوا کہ ضلع میں کسی بھی مقام پر کوئی سولر لائٹ نہیں لگائی گئی ہے۔اے سی بی کے مطابق کپواڑہ کے ضلع کمشنر ڈیوفوڈ دتاتارے ساگر نے 11 اور 13 مارچ کو سولر لائٹس کو تعینات کرنے کے لئے دو منصوبوں کو منظوری دی ہے، جس کے بعد ایکزیکٹو انجینئر کے پی ڈی سی ایل شمیم احمد شمیم نے 11 اور 13 مارچ کو ہی ٹنڈر نکالے اور چار نجی کمپنیوں کو یہ لائٹس تعینات کرنے کے ٹھیکے دئے۔اے سی بی کے مطابق کپواڑہ اور ترہگام سب ڈوژن کے اسسٹنٹ ایکزیکٹو انجینئرز نے ان ٹھیکوں کو منظوری نہیں دی کیونکہ انہوں نے لکھا کہ ان کے دفاتر نے ان کاموں کے متعلق کوئی تخمینہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی ان کو سولر لائٹز کی تعیناتی کے متعلق کوئی اطلاع دی گئی تھی۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ چونکہ سنہ 2021 اور 2022 مالی سال ختم ہونے کے قریب ہے لہذا دو یا چار روز میں اتنے بڑے رقم کے کام مکمل کرنا ناممکن ہے۔

اے سی بی کے مطابق ایکزیکٹو انجینئر نے اسٹنٹ ایکزیکٹو انجینئرز کے بجائے اسٹنٹ ایکزیکٹو انجینئر سٹورز، مدثر اسماعیل اور جونیئر انجینئر منظور حسن چودھری، کے دستخط لئے ہیں اور چھ کروڑ روپئے کی بلز نکالے۔اے سی بی نے کہا یہ بلز غیر قانونی طور نکالے گئے ہیں اور اس میں ملوث افسران کے خلاف مجرمانہ کاروائی الگ طور سے کی جائے گی۔اے سی بی نے انتظامیہ کو تجویز دی ہے کہ ان افسران کے متعلق کارروائی کی جائے اور یہ ٹھیکے منسوخ کئے جائے اور نجی کمپنیوں کو اجرا کئے گئے رقم کو ان سے واپس لیا جائے۔تاہم اس گھوٹالے میں مبینہ طور ملوث ڈپٹی کمشنر کپواڑہ ڈیوفوڈ دتاتارے ساگر کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر میں چوروں کے ایک گروہ کا پردہ فاش، 11 گرفتار، لاکھوں روپے مالیت برآمد، 3 گاڑیاں ضبط

Next Post

ڈاکٹر سید سحرش اور شاہد چودھری وزیراعظم کے ایوارڈ 2022 کیلئے منتخب

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
Next Post
ڈاکٹر سید سحرش اور شاہد چودھری وزیراعظم کے ایوارڈ 2022 کیلئے منتخب

ڈاکٹر سید سحرش اور شاہد چودھری وزیراعظم کے ایوارڈ 2022 کیلئے منتخب

کپوارہ میں نابالغ لڑکی کی گلہ کٹی لاش برآمد

سابق فوجی نے پہلے بیوی اور پھر خود کو گولی مار لی

انتظامیہ نے کولگام میں خانہ بدوش خاندان کو ان کے مویشیوں سمیت بچایا

انتظامیہ نے کولگام میں خانہ بدوش خاندان کو ان کے مویشیوں سمیت بچایا

سعودی وزیر خارجہ کی شام کے صدر سے اہم ملاقات

سعودی وزیر خارجہ کی شام کے صدر سے اہم ملاقات

کینیا میں خواتین شطرنج مقابلے میں شریک برقعہ پوش مرد گرفتار

کینیا میں خواتین شطرنج مقابلے میں شریک برقعہ پوش مرد گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »