• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پونچھ میں نوجوان کی پراسرار موت، پولیس کے خلاف مظاہرے

پونچھ میں نوجوان کی پراسرار موت، پولیس کے خلاف مظاہرے

by امت ڈیسک
27/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پونچھ:سرحدی ضلع پونچھ میں 20 اپریل کو عسکریت پسندوں کے حملے کے سلسلے میں سکیورٹی فورسز نے 50 سے زیادہ لوگوں کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا تھا۔ ان افراد میں سے ایک 35 سالہ شخص مختار حسین شاہ کی پراسرار حالات میں موت واقع ہوگئی ہے۔ تحصیل مینڈھر کے گاؤں نار کے رہنے والے مختار شاہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے اسے پوچھ تاچھ کیلئے تھانے پر طلب کیا تھا جس کے بعد وہ گھر سے فرار ہوا تھا۔

وہیں ذرائع نے مزید کہا کہ مذکورہ شخص اس کیس میں مشتبہ نہیں تھا بلکہ پوچھ گچھ کے لئے اس گاؤں میں کئی لوگوں کو بلایا گیا تھا اور گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے اس نے زہر کھا کر خودکشی کی۔ بتایا جاتا ہیں کہ کئی برسوں سے پولیس کی جانب سے مختار کو مختلف مواقع ہر تھانے طلب کیا جاتا رہا ہے جس کی وجہ سے اسکی زندگی اجیرن بن گئی تھی۔ وہیں مذکوہ شخص کی پراسرار موت کے بعد اہل خانہ نے پونچھ پولیس اور ایس او جی کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔ اس دوران احتجاجیوں نے جموں پونچھ روڈ کو باٹھا دوریاں کے مقام پر دھرنا دیکر ٹریفک کی نقل وحمل کے لیے بند کر دیا۔واضح رہے کہ پونچھ کے باٹھا دوریاں جنگلی علاقے میں 20 اپریل کو ایک فوجی گاڑی میں اچانک آگ لگنے سے پانچ فوجی جوان جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے۔ فوج کے بیان کے مطابق عسکریت پسندوں نے ممکنہ طور پر گاڑی پر گرینیڈ سے حملہ کیا جس کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔ اس حملے کے بعد فوج نے علاقہ کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائیاں شروع کی۔سکیورٹی فورسز نے اس حملے کے بعد تقریباً 60 سے زائد افراد کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہیں جن میں کچھ افراد کو بعد میں رہا بھی کیا گیا۔ اس واردات کی جو ابتدائی فوٹیج سامنے آئی تھی اس میں مقامی جونوانوں کو آگ میں جھلس رہے فوجیوں کو نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

حکام نے نیشنل انوسٹی گیشن ایجسنی کی ایک ٹیم کو اس واقعے کی تحقیقات کیلئے پقونچھ روانہ کردیا تھا ۔ جس سڑک پر یہ واردات رونما ہوئی اسے تین دن کیلئے عام لوگوں کی آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا تھا۔(ای ٹی وی بھارت)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ٹنل کے آر پار تازہ بارشیں ، 4مئی تک موسم خراب رہنے کی پیشگوئی

Next Post

*گجرات کے 11 سیاح، مقامی گائیڈ گلمرگ میں جعلی گینڈولا ٹکٹوں کے ساتھ پکڑے گئے: حکام*

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
Next Post
*گجرات کے 11 سیاح، مقامی گائیڈ گلمرگ میں جعلی گینڈولا ٹکٹوں کے ساتھ پکڑے گئے: حکام*

*گجرات کے 11 سیاح، مقامی گائیڈ گلمرگ میں جعلی گینڈولا ٹکٹوں کے ساتھ پکڑے گئے: حکام*

رواں برس دو کروڑ سیاحوں کی آمد متوقع: منوج سنہا

رواں برس دو کروڑ سیاحوں کی آمد متوقع: منوج سنہا

ایم آر گنج سرینگر میں نوزائیدہ مردہ پایا گیا

*کپوارہ میں نابالغ لڑکے کی مبینہ طور پر موٹرسائیکل کی ٹکر، موت*

1980 کی طرح بالی ووڈ کا دور جموں و کشمیر میں لوٹ رہا ہے:منوج سنہا

1980 کی طرح بالی ووڈ کا دور جموں و کشمیر میں لوٹ رہا ہے:منوج سنہا

گلوان تصادم کے بعد راج ناتھ سنگھ کی چینی وزیر دفاع سے پہلی ملاقات

گلوان تصادم کے بعد راج ناتھ سنگھ کی چینی وزیر دفاع سے پہلی ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »