امت نیوز ڈیسک//
بارہمولہ: بارہمولہ ضلع میں ایک شخص کو واوئیر ازم کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن چندوسہ کو ایک نابالغ لڑکی (نام ظاہر نہیں کیا گیا) کی جانب سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں اس نے بتایا کہ 26 اپریل 2023 کو وہ اعزاز احمد صوفی ولد غلام نبی صوفی ساکنہ بانڈی پائین چندوسہ کی ریڈی میڈ دکان پر گئی۔ اور کچھ کپڑے چن کر ٹرائل کے لیے چینجنگ روم میں چلی گئی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ چینجنگ روم میں داخل ہونے کے بعد اسے ایک چھپا ہوا موبائل فون ملا جسے مبینہ طور پر کپڑے بدلتے وقت گاہک کی ویڈیوز خفیہ طور پر ریکارڈ کرنے کے لیے رکھا گیا تھا۔
شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے، آئی پی سی، آئی ٹی اے سی آر اور پوکسو ایکٹ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر پولیس اسٹیشن چندوسہ میں درج کی گئی اور تحقیقات شروع کی گئی۔










