امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 05 مئی: راجوری ضلع کے کنڈی بستی کے کیساری علاقے میں جمعہ کو جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مخصوص اطلاع پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ جب فورسز کی مشترکہ ٹیمیں مشتبہ مقام کی طرف پہنچیں تو چھپے ہوئے جنگجوؤں نے ان پر فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی کی گئی جس سے انکاؤنٹر شروع ہوا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بھی کشمیر سکرول کو فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کی۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں دو سے تین عسکریت پسندوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔









