• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر یونیورسٹی 11 مئی کو یوتھ 20 مشاورتی میٹنگ کی میزبانی کرے گی

کشمیر یونیورسٹی 11 مئی کو یوتھ 20 مشاورتی میٹنگ کی میزبانی کرے گی

by امت ڈیسک
08/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 08 مئی، 2023/ کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان نے آج اعلان کیا کہ کشمیر یونیورسٹی 11 مئی بروز جمعرات اپنے سینٹرل کیمپس حضرت بل میں یوتھ 20 مشاورتی میٹنگ کی میزبانی کر رہی ہے۔ میٹنگ کا تھیم ”موسمیاتی تبدیلی اور آفات کے خطرے میں کمی: پائیداری کو طرزِ زندگی بنانا“ ہے، اور یہ بھارت کی جی20 صدارت کے زیراہتمام منعقد ہوگی۔ کشمیر یونیورسٹی کے ای ایم ایم آر سی آڈیٹوریم میں تقریب سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ مشاورت نوجوانوں کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے اور ان کی ترقی کے لیے نقشہ راہ تیار کرنے پر مرکوز کھلے مباحثوں، پریزنٹیشن اور انٹرایکٹو سیشن کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان مباحثوں سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر، یوتھ 20 سمٹ، 2023 کے نتائج کی دستاویز کے طور پر ایک بیان تیار کیا جائے گا۔ پروفیسر خان نے کہا کہ یونیورسٹی کو اجلاس کی میزبانی کا ایک تاریخی موقع ملا ہے اور اس کی شاندار کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر یونیورسٹی نے تقریب کے انتظامات اور تیاریوں کی نگرانی کے لیے کئی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، جن میں مرکزی حکومت، یو ٹی انتظامیہ، جی 20 ممالک کے نوجوان لیڈران اور قومی اور بین الاقوامی مقررین شرکت کریں گے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اس تقریب کو مزید جامع اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی یونیورسٹیوں سے شرکاءکو مدعو کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس تقریب میں تھیم سے متعلق اہم پہلوو ں پر چار پینل مباحثے ہوں گے۔ پروفیسر خان نے بتایا کہ اجلاس کے لیے تھیم کا انتخاب ملک کے لیے بالعموم اور بالخصوص نوجوانوں کے لیے اس کی اعلیٰ اہمیت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میٹنگ نوجوانوں کو آگے آنے اور اپنے خیالات کا اشتراک کرنے کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ کس طرح موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے اور ان کو کم کرنے میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ پیدا ہونے والے خیالات کو بالآخر جی 20 پلیٹ فارم پر لے جایا جائے گا اور اہم شعبوں میں پالیسی سازی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ پروفیسر خان نے بتایا کہ یونیورسٹی نے موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر جامع تحقیق کی ہے اور اسے حکومت ہند کے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعہ مغربی ہمالیہ میں گلیشیل اسٹڈیز میں ایک مرکز کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ کشمیر یونیورسٹی میں ماحولیاتی تبدیلیوں پر ہونے والے تحقیقی کام کو عالمی سطح پر شائع کیا گیا ہے اور اس کا اعتراف کیا گیا ہے۔ اس تقریب کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے پروفیسر خان نے کہا کہ یونیورسٹی میں اجلاس کا انعقاد اس کی تعلیمی فضیلت کی راہ پر گامزن ہونے کی گہری وابستگی کی عکاسی کرتا ہے اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ تقریب ہمارے فیکلٹی، ریسرچ اسکالرز اور طلباءکو اپنے تعلیمی اہداف انہتائی جوش و جذبہ کے ساتھ حاصل کرنے کےلئے مزید حوصلہ افزائی کرے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ڈی سی کپوارہ نے اے سی ڈی آفس، آر ڈی ڈی کپوارہ اور دیگر دفاتر کا اچانک معائنہ کیا

Next Post

مسجد نبوی ﷺ کے سابق امام شیخ محمد خلیل القاری کے انتقال کر گئے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
Next Post
مسجد نبوی ﷺ کے سابق امام شیخ محمد خلیل القاری کے انتقال کر گئے

مسجد نبوی ﷺ کے سابق امام شیخ محمد خلیل القاری کے انتقال کر گئے

تاریگامی کی انتظامیہ سے درخواست :ان کسانوں کے ساتھ کھڑے ہوں جنہیں موسمی حالات کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے

تاریگامی کی انتظامیہ سے درخواست :ان کسانوں کے ساتھ کھڑے ہوں جنہیں موسمی حالات کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے

وادی میں مسلسل بارشیں، باغبانی پر اسکے اثرات

ایک دہائی کے بعد، 3 جموں و کشمیر اسٹیشنوں پر 24 گھنٹے کی سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ کشمیر کے حصوں میں تازہ برفباری

*بانڈی پورہ میں ممنوعہ اشیاء کے ساتھ خاتون گرفتار*

*بانڈی پورہ میں ممنوعہ اشیاء کے ساتھ خاتون گرفتار*

دریائے چناب میں رافٹنگ کے دوران بیڑا حادثہ کا شکار، 12 افراد کی جان بال بال بچ گئی

دریائے چناب میں رافٹنگ کے دوران بیڑا حادثہ کا شکار، 12 افراد کی جان بال بال بچ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »