• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اگر ایگزٹ پولز صحیح ثابت ہوئے تو ملکی سیاست تبدیل ہوگی: حسنین مسعودی

اگر ایگزٹ پولز صحیح ثابت ہوئے تو ملکی سیاست تبدیل ہوگی: حسنین مسعودی

by امت ڈیسک
12/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ترال:نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ ریٹائرڈ جسٹس حسنین مسعودی نے دعویٰ کیا ہے کہ کرناٹک کے انتخابی نتائج ملک کے سیاسی ماحول پر گہرے اثرات مرتب کریں گے اور ان نتائج کا 2024 کے پارلیمانی انتخابات کے لیے بھی راہ ہموار ہوگئی۔ موصوف آج جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں دورے کے بعد ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کر رہے تھے۔

جسٹس حسنین مسعودی (ر) نے بتایا کہ پاکستان کے حالات انتہائی تشویشناک ہیں اور ظاہر سی بات ہے کہ ہمسایہ ملک کے اثرات ضرور یہاں مرتب ہوں گے اور اس بارے ميں نیشنل کانفرنس کے سرپرست ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گزشتہ روز پارٹی کا موقف پیش کیا ہے۔بتادیں کہ فاروق عبداللہ نے گزشتہ روز شوپیاں میں ایک پارٹی میٹنگ میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں سے پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا مانگنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک آج کل ایک ایسے بحران سے گزر رہا ہے کہ معلوم ہی نہیں کہ یہ ملک بچے گا بھی یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جتنا مضبوط ہوگا اتنا ہم سب ٹھیک ہوں گے۔یہ بھی پڑھیں:Farooq Abdullah on Pakistan فاروق عبداللہ نے پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کی اپیل کیکرناٹک میں ایگزٹ پولز پر بات کرتے ہوئے حسنین مسعودی نے بتایا کہ ہمیں کل تک انتخابی نتائج کا انتظار کرنا چاہیے تاکہ تصویر صاف ہو سکے البتہ جس طرح ایگزٹ پولز میں دعویٰ کیا جا رہا ہے تو اسے یہ بات صاف دکھائی دے رہی ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی وہاں نہیں جیت رہی ہے بلکہ کانگریس وہاں آگے ہے اور اگر ایگزٹ پولز صحیح ثابت ہوئے تو اس کے ملکی سیاست میں گہرے اثرات مرتب ہوں گے اور اس طرح آنے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ کرناٹک قانون ساز اسمبلی کی 224 سیٹوں کے لیے ووٹنگ 10 مئی کو ہوئی۔ تمام امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہوگئی ہے۔ کرناٹک اسمبلی الیکشن کے نتائج کا اعلان 13 مئی کو کیا جائے گا۔ ریاست کے کچھ حصوں میں معمولی جھڑپوں کے علاوہ پولنگ پرامن طریقے سے ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ریاست میں کُل 73.19 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ ایگزت پولز میں اس بار بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کچھ سروے میں کانگریس کو آگے دکھایا گیا ہے اور کچھ میں بی جے پی۔ Times Now-ETG ایگزٹ پولس نے کانگریس کو 113 اور بی جے پی کو 85 سیٹیں اور جے ڈی (ایس) کو 23 سیٹوں کی پیش گوئی کی ہے۔

جموں کشمیر میں انتخابات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب حسنین مسعودی نے کہا کہ مرکزی حکومت ایک طرف یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ یہاں حالات نارمل ہے اور لوگ خوش ہیں تو ان سے پوچھا جا سکتا ہے کہ جب حالات نارمل ہیں تو پھر انتخابات میں تاخیر کیوں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہاں پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کی بات کی جاتی ہے تو پوچھا جا سکتا ہے کہ پھر ملک کی دیگر ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کیوں کر منعقد ہوتے ہیں اور وہاں بھاجپا پانی کی طرح پیسہ کیوں بہا رہی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ڈل جھیل میں ‘الیگیٹر گار’ مچھلی دریافت

Next Post

G20جموں و کشمیر کو عالمی سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کا ایک موقع:سیکرٹری سیاحت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
G20جموں و کشمیر کو عالمی سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کا ایک موقع:سیکرٹری سیاحت

G20جموں و کشمیر کو عالمی سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کا ایک موقع:سیکرٹری سیاحت

جموں وکشمیر کے عازمین کیلئے حج 2023 دیگر ریاستوں کے مقابلے مہنگا

جموں وکشمیر کے عازمین کیلئے حج 2023 دیگر ریاستوں کے مقابلے مہنگا

جموں کشمیر کا ایک باشندہ ریاستی درجے کی بحالی کا خواہاں : ڈاکٹر فاروق

جموں کشمیر کا ایک باشندہ ریاستی درجے کی بحالی کا خواہاں : ڈاکٹر فاروق

بارہمولہ کے اڑی سیکٹر میں عسکریت پسندوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

بارہمولہ کے اڑی سیکٹر میں عسکریت پسندوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

ممبر پارلیمنٹ ار۔ غلام علی کھٹانہ بڈگام میں جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

ممبر پارلیمنٹ ار۔ غلام علی کھٹانہ بڈگام میں جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »