• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ڈل جھیل میں ‘الیگیٹر گار’ مچھلی دریافت

ڈل جھیل میں ‘الیگیٹر گار’ مچھلی دریافت

by امت ڈیسک
12/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کو ڈل جھیل کی صفائی کے دوران پہلی بار ایک نایاب قسم کی مچھلی ملی ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ مچھلی”الیگیٹر گار” ہے۔ مگر مچھ نما سر اور تیز دانتوں کی وجہ سے مشہور ‘الیگیٹر گار’ مچھلی شمالی امریکہ کی نسل بتائی جاتی ہے۔ڈل جھیل کی صفائی کے دوران ملنے والی اس نایاب قسم کی مچھلی کا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ،جس میں لوگوں نے اس نایاب اور مگر مچھ نما مچھلی کو دیکھتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کررہے ہیں جبکہ لوگ خدشات کا بھی اظہار کرتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں کہ یہ جھیل ڈل میں پائی جانی والی مچھلیوں سمیت دیگر آبی حیات کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
یہ نایاب مچھلی کہاں سے ڈل میں پہنچی یا کس طرح اس کی افزائش ہوئی ہے اور جھیل ڈل میں پائی جانی والی دیگر آبی حیات یا مچھلیوں کے لیے الیگیٹڑ کوئی خطرہ تو نہیں۔ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے سکاسٹ کشمیر میں شعبہ فشریز کے ڈین ڈاکٹر فروز احمد بٹ کے ساتھ فون پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ اس قسم کی مچھلی کو جھیل ڈل میں دیکھا گیا ہے۔اس سے قبل نہ تو ڈل اور نہ ہی کشمیر کے کسی بھی آبی ذخائر میں مچھلیوں کے تحقیق کے دوران اس طرح کی نایاب نسل کو پایا گیا ہے یہ پہلا موقعہ ہے کہ امریکی نسل "الیگیٹر گار” کو کشمیر کے آبی ذخائر میں دیکھا گیا۔

انہوں نے کہا کشمیر کے آبی ذخائر میں یہ مچھلی کیسے پہنچی ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ البتہ محکمہ فشریز کے تعاون سے سکاسٹ کشمیر کے ماہرین اس کی تحقیق میں جٹ گئے ہیں، جس میں یہ پتہ کیا جارہا ہے کہ "الیگیٹر گار” کس طرح یہاں پہنچی ہے جبکہ اس پر بھی تحقیق عمل میں لیا جارہا ہے کہ ان کی تعداد کتنی ہیں یا ان کے دیگر اقسام بھی یہاں موجود تو نہیں۔ بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ بحثیت ماہر ابتدائی طور یہ کہا جاسکتا ہے کہ درآمد کی جارہی کہ دیگر اقسام کی مچھلیوں کے بیچ میں سے الیگیٹر گار نامی مچھلی کا بیچ یہاں آیا پہنچا ہوگا جس کے نتیجے اس نے یہاں افزائش پائی ہوگی۔

پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ عام مچھلی کی ہی طرح ذائقہ دار ہے تاہم فرق یہ ہے کہ مزکورہ نایاب مچھلی پانی میں گھاس پھوس کے علاوہ دیگر آبی حیات اور چھوٹی مچھلیوں کو بھی غذا کے طور کھاتی ہے جو کہ دیگر آبی حیات اور خاص پر دیگر مچھلیوں کے اقسام کے لیے خطرہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ "الیگیٹر گار” ڈل جھیل کے علاوہ یہاں کے باقی آبی ذخائر میں بھی موجود ہو ۔بہر حال یہ تحقیق کا حصہ ہے جس پر کام کیا جارہا ہے.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی دو ہفتوں کےلیے عبوری ضمانت منظور کر لی

Next Post

اگر ایگزٹ پولز صحیح ثابت ہوئے تو ملکی سیاست تبدیل ہوگی: حسنین مسعودی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
Next Post
اگر ایگزٹ پولز صحیح ثابت ہوئے تو ملکی سیاست تبدیل ہوگی: حسنین مسعودی

اگر ایگزٹ پولز صحیح ثابت ہوئے تو ملکی سیاست تبدیل ہوگی: حسنین مسعودی

G20جموں و کشمیر کو عالمی سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کا ایک موقع:سیکرٹری سیاحت

G20جموں و کشمیر کو عالمی سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کا ایک موقع:سیکرٹری سیاحت

جموں وکشمیر کے عازمین کیلئے حج 2023 دیگر ریاستوں کے مقابلے مہنگا

جموں وکشمیر کے عازمین کیلئے حج 2023 دیگر ریاستوں کے مقابلے مہنگا

جموں کشمیر کا ایک باشندہ ریاستی درجے کی بحالی کا خواہاں : ڈاکٹر فاروق

جموں کشمیر کا ایک باشندہ ریاستی درجے کی بحالی کا خواہاں : ڈاکٹر فاروق

بارہمولہ کے اڑی سیکٹر میں عسکریت پسندوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

بارہمولہ کے اڑی سیکٹر میں عسکریت پسندوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »