نیوز ڈیسک//
کولگام 13 مئی
سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) نور آباد بشیر الحسن نے آج سب ڈویژن کے مختلف سرکاری دفاتر کا دورہ کیا۔
ایس ڈی ایم نے بلاک ڈیولپمنٹ آفس، زیڈ ای او، باغبانی اور دیگر دفاتر کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ایس ڈی ایم نے ان دفاتر کے کام کاج کا معائنہ کیا اور وہاں پر عملہ کی حاضری بھی چیک کی۔
ایس ڈی ایم نے سیکٹرل افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے ماتحت عملے کی وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ مؤثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔







