امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 20 مئی:- قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتہ کی صبح جموں و کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔
حکام نے نیوز ایجنسی- کشمیر اسکرول کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں تقریباً 15 مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق معاملات میں سری نگر، پلوامہ، اونتی پورہ، اننت ناگ، پونچھ اور کپواڑہ کے سات اضلاع میں 15 سے زیادہ مقامات پر تلاشی جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چھاپے عسکریت پسندی کے نیٹ ورک اور دیگر مقدمات کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔








