• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس سرینگر میں جاری

جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس سرینگر میں جاری

by امت ڈیسک
23/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:شہر آفاق جھیل ڈل کے کنارے پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں جی 20 کے سیاحتی شعبے سے متعلق ورکنگ گروپ کا تین روزہ اجلاس کل سے جاری ہے۔ جس میں سیاحت کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل بحث ہورہی ہے۔اجلاس میں دنیا کے طاقتور ممالک کے مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ تو یہ مندوب کشمیر کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سفیروں کا رول ادا کر سکتے ہیں ۔

یہ انتہائی امید افزا ہے کہ کشمیر میں سیاحتی شعبہ پٹری پر لوٹ چکا ہے ۔گزشتہ سال ایک کروڑ 88 لاکھ سیاحوں نے جموں وکشمیر کی سیاحت کی جن میں 25 لاکھ سیاحوں نے کشمیر وادی کا رخ کیا۔امسال بھی سیاحتی سیزن اچھا جارہا ہے۔ایسے میں تین روزہ اجلاس کے پہلے روز جی 20 کے مندوبین کا والہانہ استقبال کشمیر کے روایتی انداز میں کیا گیا۔ وہیں ایس ایس کے آئی سی سی میں مندوبین کا خیر مقدم کشمیر کی روایتی موسیقی سے کی گئی۔

وادی میں پہلی مرتبہ غیر ملکی مندوبین کو جموں وکشمیر کی ثقافت،رقص اور موسیقی کے علاوہ مقامی فنون سے بھی روشناس کیا گیا ۔ثقافتی پروگرام کے لئے ہائی ٹیک وسائل کو استمعال میں لیا جارہا ہے تاکہ بہتر انداز میں یہ کلچرل شو پیش کیا جا سکے۔فنکاروں کے لیے لباس سے لے کر زیورات اور دیگر ضروریات کی چیزیں اعلی درجے میسر رکھی گئی تھیں

ایسے میں شہر سرینگر جی ٹونٹی مندوبین کی مہمان نوازی کے لئے شہر سرینگرکو دلہن کی طرح سجایا گیا یے۔وہیں دیگر انتظامات کے علاوہ سیکورٹی کے تمام تر بندوبست ہے۔ شہر سرینگر میں معمول کے مطابق سرگرمیاں جاری ہیں ۔تمام دکانیں اور کاروباری ادارے کھلی ہیں وہیں ٹریفک سڑکوں پر معمول کے مطابق ہی رواں دواں ہیں تاہم بین الاقوامی ہوئی اڈے سے لے کر ایس کے آئی سی سی تک ٹریفک کی آواہی جاہی کے لیے پہلے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ تاکہ مندوبین کے گزرنے کے دوران ٹریفک میں کسی بھی قسم کا خلل پیدا نہ ہوں جبکہ شہر میں عام ٹریفک کی نقل و حرکت بھی معقولیت بھی برقرار رہے۔

انتظامات ہر لحاظ اور زاویے سے مکمل ہیں۔انتظامیہ نے سرینگر میں جہاں اس اجلاس کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے وہیں جھیل ڈل اور ایس کے آ ئی سی سی کو سیکورٹی فورسز نے پوری طرح سے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔شہر کے قرب وجوار میں کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کو ناکام بنانے کے لئے بھاری تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقعہ ہے جب کشمیر کو جی 20 سربراہ اجلاس کی میزبان کرنے کا شرف حاصل ہورہا ہے۔آج سے 24 مئی تک جارہی رہنے والا یہ سمٹ کشمیر کے خوبصورت خطے میں منعقد ہورہا ہے۔ جی ٹوئنٹی میں یورپی یونین، ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، اور امریکہ وغیر شامل ہیں۔ اس گروپ کا اجلاس سالانہ بنیادوں پر ہوتا ہے اور اس بار جی ٹوئنٹی کی سربراہی بھارت کر رہا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

آٹھویں جماعت میں ناقص کارکردگی: چار سرکاری اساتذہ کی آدھی تنخواہ کاٹی گئی*

Next Post

کشمیر میں سیاحوں کی تعداد بڑھانے کے لیے کوریا اور ہندوستان کو ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے: کوریائی سفیر*

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
Next Post

کشمیر میں سیاحوں کی تعداد بڑھانے کے لیے کوریا اور ہندوستان کو ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے: کوریائی سفیر*

ویشو نالہ کولگام میں لاش ملی

لولاب میں کرنٹ لگنے سے زخمی ہونے والا مزدور 4 دن بعد دم توڑ گیا

*کولگام پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور آخری کو سلاخوں کے پیچھے بھیجنے تک تلاش جاری رہے گی*

*کولگام پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور آخری کو سلاخوں کے پیچھے بھیجنے تک تلاش جاری رہے گی*

نئی فلم. پالیسی سے وادی میں فلم شوٹنگ عروج پر پہنچے گی: ایل جی

نئی فلم. پالیسی سے وادی میں فلم شوٹنگ عروج پر پہنچے گی: ایل جی

ہندواڑہ میں غیر قانونی زیر تعمیر شاپنگ کمپلیکس مسمار

ہندواڑہ میں غیر قانونی زیر تعمیر شاپنگ کمپلیکس مسمار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »