• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سعودی عرب نے ’ستاروں پر کمند‘ کیسے ڈالی؟

سعودی عرب نے ’ستاروں پر کمند‘ کیسے ڈالی؟

by امت ڈیسک
23/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سعودی عرب نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک نئی تاریخ اس وقت رقم کی جب پہلی سعودی خاتون خلانورد ریانہ برناوی اور ان کے ساتھی علی القرنی سمیت چار خلا باز بین الاقوامی خلائی سٹیشن ( آئی ایس ایس) کے تاریخی سائنسی مشن پر روانہ ہوئے۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی خلا بازوں کا سفر ایکسیوم سپیس ٹو مشن کے ذریعے امریکی وقت کے مطابق پانچ بج کر 37 منٹ پر شروع ہوا۔

ریانہ برناوی پہلی عرب خاتون ہیں جو خلا میں گئی ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کی اوٹاگو یونیورسٹی سے گریجویشن کر رکھی ہے جبکہ وہ الفیصل یونیورسٹی سے بائیو میڈیکل سائنسز میں ماسٹر ڈگری ہولڈر بھی ہیں۔ ریسرچ لیبارٹری سپشلسٹ کے طور پر کام کرنے والی برناوی سٹم سیل اور ٹشو ری انجنیئرنگ کا نو سال سے زائد عرصے کا تجربہ بھی رکھتی ہیں۔ روانگی سے قبل برناوی کا کہنا تھا کہ ’ہم خلا میں جانے اور اپنے ملک اور انسانیت کے لیے تاریخی کارنامہ انجام دینے کے لیے پرجوش ہیں۔‘ ان کے ساتھ روانہ ہونے والے علی القرنی نے کنگ فیصل یونیورسٹی سے ایئرناٹیکل سائنس میں بیچلر ڈگری حاصل کر رکھی ہے جبکہ انہوں نے امریکہ کے وینس ایئرفورس بیس سے ایئرناٹیکل کا ایک ڈپلومہ بھی حاصل کیا ہے۔ وہ سعودی عرب کی رائل ایئر فورس میں بطور کپتان خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ جہاز اڑانے کا بھی 12 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔ روانگی سے قبل انہوں نے بتایا تھا کہ ’ہم بہت فخر اور جوش محسوس کر رہے ہیں کیونکہ ہم پہلی بار انٹرنیشنل سپیس سٹیشن جا رہے ہیں۔‘

 

اپنے آٹھ روزہ قیام کے دوران خلانورد 14 تجربات میں حصہ لیں گے۔ جن میں سے 11 مائیکروگریویٹی سے متعلق ہیں جبکہ باقی کے تین تعلیمی آگاہی کے بارے میں ہیں جن میں مملکت بھر میں زیرتعلیم 12 ہزار طلبا و طالبات بھی شامل ہوں گے۔ ان کے ساتھ امریکہ کے آئی ایس ایس کمانڈر پیگی وٹسن اور پائلٹ جان شوفنر بھی موجود ہیں۔

مشن پر روانہ ہونے سے قبل سعودی خلانوردوں نے ایکسیوم، سپیس ایکس ناسا کے جانسن سینٹر، سپیس ایکس کے ہیڈکوارٹرز، جاپانی ایئروسپیس اور یورپین سپیس ایجنسی میں نو ماہ کی تربیت بھی حاصل کی۔ انہوں نے مصنوعی خلائی حالات میں بھی 12 دن گزارے اور اس دوران بے وزنی اور ان حالات میں تیرنے کے علاوہ مدار میں استعمال ہونے والے رابطے کے آلات کے بارے میں جانا جبکہ سپیس فلائٹ کے دوران مواصلات کی مہارت سمیت ممکنہ ضمنی اثرات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔

یہ مشن مستقبل میں سعودی خلابازوں کو طویل قیام کے مشن پر بھیج کر مزید تحقیق کرنے اور سائنس میں مملکت کے تعاون کو وسعت دے کر ایک پائیدار پروگرام کی راہ ہموار کرے گا۔ اس پروگرام سے سائنس کے میدان میں مملکت کا حصہ بڑھے گا اور مزید تحقیق کا کام ہو گا۔ ویژن 2030 کا مقصد سعودیوں کے علم اور تکنیکی مہارتوں میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معشیت کو مزید متنوع بنانا اور وسعت دینا ہے۔

ایچ ایس ایف کے تحقیقی مشن کی بدولت مسقبل میں چاند اور مریخ کے مشنز کو آگے بڑھانے کے علاوہ جسمانی صحت، بائیالوجی، بائیوٹیکنالوجی، بائیوفارما، ارتھ سائنس اور خلا کے حوالے سے مزید ترقی اور سازوسامان کی تیاری میں مدد ملے گی۔ اس سے تحقیق کے مواقع کو فروغ حاصل ہو گا اور بین الاقوامی سطح پر مملکت کا کردار مزید اجاگر ہو گا۔

دسمبر 2018 میں شروع ہونے والا مشن بین الاقوامی فورمز پر مملکت کی نمائندگی بھرپور طور پر کر رہا ہے۔ یہ سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ کام کے علاوہ خلائی سرگرمیوں اور پالیسیوں کو منظم کرتا ہے اور خلا سے متعلق تحقیق اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے۔ مملکت مستقبل میں بھی خلا اور ٹیکنالوجی کے میدان میں مزید کام کے لیے پرعزم ہے۔ اس پروگرام کی بدولت سعودی طلبا و طالبات کو ممتاز بین الاقوامی یونیورسٹیز سے خلا سے متعلق مختلف شعبوں کی انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ ڈگریاں حاصل کرنے کا موقع بھی مل رہا ہے۔ ان میں فلکیات اور خلائی سائنسز، ایئروسپیس انجینیئرنگ، فلکیاتی طبعیات، جنرل ریلیٹیویٹی فزکس، کاسمولوجی سمیت دیگر شعبہ جات شامل ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

برطانوی سپیشل فورسز نے 11 مسلمان ملکوں میں خفیہ کارروائی کی: رپورٹ

Next Post

*کشتواڑ میں پاکل ڈل پروجیکٹ کے ڈیم پر حادثے میں 6 افراد ہلاک، 3 زخمی*

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں وکشمیر میں ایل جی سے 5 سال کے بعد محبوبہ مفتی نے کی ملاقات، کشمیری پنڈتوں کے لئے کیا یہ بڑا مطالبہ

’’تجربات کو جھٹلانے سے حقیقت نہیں بدلتی…‘‘، اے آر رحمان تنازع پر محبوبہ مفتی کا بیان

18/01/2026
جموں کی علیحدگی کا مطالبہ: جموں و کشمیر کی سیاست ایک نئے موڈ پر

جموں کی علیحدگی کا مطالبہ: جموں و کشمیر کی سیاست ایک نئے موڈ پر

16/01/2026
این ایم سی نے شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل کالج کی منظوری منسوخ کر دی، طلباء کو دوسرے اداروں میں شفٹ کیا جائے گا

شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل داخلہ معاملہ: "سانپ بھی مرا اور لاٹھی بھی ٹوٹی”

09/01/2026
گلفام بارجی!  اداکاری سے شاعری تک

گلفام بارجی! اداکاری سے شاعری تک

02/01/2026
قومی شاہراہ، جس نے میوہ صنعت کی کمر توڑ دی!

سال 2025: کشمیر کی میوہ صنعت کے لیے بدترین سال

02/01/2026
کتھ باتھ سے  گل بات تک: کیا نوجوانوں کے مسائل کے زریعے ساکھ بحال کرنے کی کوشش؟؟

کتھ باتھ سے گل بات تک: کیا نوجوانوں کے مسائل کے زریعے ساکھ بحال کرنے کی کوشش؟؟

26/12/2025
Next Post
*کشتواڑ میں پاکل ڈل پروجیکٹ کے ڈیم پر حادثے میں 6 افراد ہلاک، 3 زخمی*

*کشتواڑ میں پاکل ڈل پروجیکٹ کے ڈیم پر حادثے میں 6 افراد ہلاک، 3 زخمی*

کشتواڑ میں دلدوز سڑک حادثہ، سات افراد ہلاک

کشتواڑ میں دلدوز سڑک حادثہ، سات افراد ہلاک

متحرک دیہاتوں کی ترقی سے ملک کی سرحدی حفاظت میں مزید اضافہ ہوگا: امت شاہ

متحرک دیہاتوں کی ترقی سے ملک کی سرحدی حفاظت میں مزید اضافہ ہوگا: امت شاہ

19 سالہ تلگو نوجوان ، امریکی صدر جو بائیڈن کو قتل کرنے کی سازش میں گرفتار _ وائٹ ہاؤس پر ٹرک سے حملہ۔

19 سالہ تلگو نوجوان ، امریکی صدر جو بائیڈن کو قتل کرنے کی سازش میں گرفتار _ وائٹ ہاؤس پر ٹرک سے حملہ۔

*کشتواڑ پولیس کے ایس آئی یو نے کشتواڑ کے متعدد مقامات پر چھاپے

*کشتواڑ پولیس کے ایس آئی یو نے کشتواڑ کے متعدد مقامات پر چھاپے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »