چرارشریف۔28 مئی 2023 ء
بڈگام ضلع میں واقعہ وادی کے مشہور اولیا اللہ جسے کشمیری پنڈتوں نے سہزا نندی اور نندہ ریشی رح لقب دیا ھے جناب حضرت شیخ نورالدین نورانی المعروف علمدار کشمیر و نندہ ریشی رح کے مرقد عالیہ واقع چرارشریف میں حاضری دی اور خراج عقیدت کا نذرانہ پیش کیاڈپٹی کمشنر بڈگام نے منسپل کمیٹی چرارشریف کی طرف سے حال ھی میں تعمیر شدہ عیدگاہ پارک چیلڈرن پارک وغیرہ کا بذات خود مشاہدہ کرتے ہوئیے دونوں تعمیرات میں باقی کام محض 30 دن کے اندر مکمل کرنے کا حکم دیا جبکہ تاریخی تلاب کلان سے منسلک پارک ہاتھ اور غسل خانہ جات کو جاذب نظر بنانے پرزور دیا موصوف کے ہمراہ ضلع اور تحصیل سطح کے سبھی محکمانہ سربراہ موجود تھے جن میں ایس ڈی ایم چاڈورہ پرنس نور الحمید تحصیلدار چرارشریف نثار احمد عوان اور ایس ڈی پی او چرارشریف EOمنسپل کمیٹی چرارشریف پریذڈنٹ منسپل کمیٹی نظیر احمد پیر ایڈمسٹریٹر سب یونٹ وقف بورڈ سماجی کارکن عبدل مجید اور تجمل حبی بھی تھے موصوف کمشنر نے زیارت کمپس کے اندر تمام 12 زیر تعمیر اور مختلف تعمیرات کو بلترتیب 30 روز سے چار ماہ کے اندر اندر پایہ تکمیل تک پہنچانے کا وقفہ مقررکیا اس موقعے پراہلیان چرارشریف نے نئے ڈی سی صاحب کا خوش آمدیدی سے استقبال کرکے انکے ساتھ محبت کا زبردست اظہار کیا










