امت نیوز ڈیسک //
بڈگام، 30 مئی: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے سوئیبگ علاقے میں منگل کی صبح ایک ٹرک کی زد میں آکر ایک پولیس اہلکار کی موت ہوگئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر ڈاٹ کام کو بتایا کہ پولیس اہلکار اشفاق مجید ساکنہ پائیمس بڈگام کو بنپورہ سوئیبگ میں ایک ایل پی ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر JK015A-7018 – نے ٹکر مار دی جب وہ موٹر سائیکل پر سوار تھا اور وہ شدید زخمی ہو گیا، انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکار کو جے وی سی اسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔(کے ڈی سی)











