امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 31 مئی: سری نگر کے لال چوک علاقے میں آدھی رات کو آگ لگنے سے ایک دکان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی، حکام نے جمعرات کو یہاں بتایا۔
حکام نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ کل دیر رات ایک الیکٹرانک اسٹور سے آگ لگ گئی جس سے دکان کو مکمل نقصان پہنچا۔
سٹور کے مالک توصیف احمد لون نے بتایا کہ انہیں صبح 12 بج کر 15 منٹ پر آگ لگنے کے واقعہ کی کال موصول ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ میں لاکھوں مالیت کی املاک کو نقصان پہنچا ہے جب کہ قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔










