• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وزیر اعظم مودی ایک نمونہ ہیں: راہول گاندھی

وزیر اعظم مودی ایک نمونہ ہیں: راہول گاندھی

by امت ڈیسک
31/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ لوگوں کا ایک گروپ ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ وہ "خدا” سے زیادہ جانتے ہیں اور وزیر اعظم ایک "نمونہ” ہیں۔

انہوں نے منگل کو امریکہ کے سان فرانسسکو میں ہندوستانی تارکین وطن کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ "ہمارے پاس ہندوستان میں لوگوں کا ایک گروپ ہے جو اس بات پر پورا یقین رکھتا ہے کہ وہ سب کچھ جانتے ہیں۔ وہ سوچتے ہیں کہ ہوسکتا ہے وہ خدا سے زیادہ جانتے ہیں۔ ہمارے وزیر اعظم بھی ایسا ہی ایک نمونہ ہیں۔”

وزیراعظم پر حملہ کرتے ہوئے راہل نے مزید کہاکہ "اگر آپ مودی جی کو بھگوان کے پاس پیڈسٹل پر رکھیں گے تو مودی جی خدا کو سمجھانا شروع کر دیں گے کہ ‘کائنات’ کیسے کام کرتی ہے، یہ سب ہندوستان میں مضحکہ خیز چیزیں ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ”ہمارے پاس لوگوں کا ایک گروپ ہے جو سوچتے ہیں کہ وہ سب کچھ سمجھتے ہیں۔ وہ سائنسدان سے بات کر سکتے ہیں اور ان کو سائنس کی وضاحت کر سکتے ہیں، وہ مورخین سے بات کر سکتے ہیں اور تاریخ کی وضاحت کر سکتے ہیں، وہ فوج کو ‘جنگ کے طریقہ کار’ کے بارے میں بتاسکتے ہیں۔ وہ درحقیقت کچھ بھی نہیں سمجھتے۔”

‘بھارت جوڑو یاترا’ کرنے کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہاکہ "وہ تمام آلات جن کی ہندوستان میں سیاست کرنے کی ضرورت تھی، وہ بی جے پی-آر ایس ایس کے کنٹرول میں ہیں۔ لوگوں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں، ان کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ (وفاقی) ایجنسیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے، کچھ طریقوں سے سیاسی طور پر کام کرنا مشکل ہوگیا تھا، لہذا، ہم نے کشمیر سے کنیا کماری تک پیدل مارچ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔”

سابق پارٹی صدر کی قیادت میں یہ یاترا جو پچھلے سال ستمبر کو ٹاملناڈو کی کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی، کرناٹک سمیت کئی ریاستوں سے ہوتی ہوئی جنوری میں جموں و کشمیر میں اختتام پذیر ہوئی۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ اس کے "سب سے فیصلہ کن عوامی رابطہ پروگرام” میں سے ایک تھا۔

راہول گاندھی نے کہا کہ "حکومت نے ‘بھارت جوڈو یاترا’ کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ انہوں نے یاترا کو روکنے کے لیے اپنی پوری طاقت استعمال کی۔ انہوں نے پولیس کا استعمال کیا، لیکن کچھ کام نہیں ہوا اور یاترا کا اثر گہرا تھا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ‘بھارت جوڑو یاترا’ سے جو سب سے بڑا سبق سیکھا ہے وہ یہ ہے کہ ہر ایک سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

راہول گاندھی نے سرکاری نظام پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ "آپ نفرت کو نفرت سے نہیں کاٹ سکتے۔ آپ نفرت کو صرف پیار سے ہی کاٹ سکتے ہیں۔ ہندوستانی لوگ ایک دوسرے سے نفرت کرنے میں یقین نہیں رکھتے۔ لیکن، نظام کو کنٹرول کرنے والے لوگوں کا ایک چھوٹا گروہ نفرت کے شعلے بھڑکارہا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ "وہاں ایسے لوگ زیادہ ہیں جو نفرت سے زیادہ محبت اور پیار پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمیں اسے چیلنج کرنا ہے اور پیار سے اس کا مقابلہ کرنا ہے۔”

ایک سوال کے جواب میں کانگریس لیڈر نے کہاکہ "ہم خواتین کے ریزرویشن بل کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم اسے پچھلی حکومت (یو پی اے) میں پاس کرانا چاہتے تھے، لیکن ہمارے کچھ اتحادی اس سے خوش نہیں تھے۔ لیکن مجھے یقین ہے۔ جب ہم اقتدار میں 2024 میں واپس آئیں گے تو ہم بل پاس کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو سیاسی نظام، کاروبار اور ملک چلانے میں شامل کرنا ہی انہیں بااختیار بنانے کا واحد راستہ ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیری اسکالرکو جوکوسکی اعزاز سے نوازا گیا

Next Post

پٹن پلہالن میں حادثہ 24 سالہ لڑکی لقمہ اجل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

پٹن پلہالن میں حادثہ 24 سالہ لڑکی لقمہ اجل

*گزشتہ سال سری نگر میں منشیات فروشوں سے تقریباً ایک لاکھ کیپسول برآمد ہوئے*

تمباکو کے عالمی دن پر، DAK کشمیر میں تمباکو کی مصنوعات پر مکمل پابندی کا مطالبہ

چیئرپرسن حج کمیٹی ایل جی سے ملاقی، عازمین حج کا پہلا قافلہ 7 جون کو ہوگا روانہ

چیئرپرسن حج کمیٹی ایل جی سے ملاقی، عازمین حج کا پہلا قافلہ 7 جون کو ہوگا روانہ

*کشتواڑ پولیس کے ایس آئی یو نے کشتواڑ کے متعدد مقامات پر چھاپے

* وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے جاری

*سامبہ میں آئی بی کے قریب پاکستانی درانداز کو گولی مار دی گئی: بی ایس ایف*

*سامبہ میں آئی بی کے قریب پاکستانی درانداز کو گولی مار دی گئی: بی ایس ایف*

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »