• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر جماعت اسلامی کی ایک سو پچیس عمارتیں سیل:پولیس

جموں و کشمیر جماعت اسلامی کی ایک سو پچیس عمارتیں سیل:پولیس

by امت ڈیسک
09/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں کشمیر پولیس نے کالعدم مذہبی تنظیم جموں و کشمیر جماعت اسلامی کی 83 مقامات پر غیر منقولہ جائداد بشمول عمارتیں اور زمین کو غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے کے الزام میں ضبط کیا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ پولیس کی ایگزیکٹو ونگ، اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے جموں و کشمیر جماعت اسلامی کی 125 عمارتوں اور زمین کو یو اے پی اے قانون کی شق 8 اور 25 کے تحت اٹیچ کیا ہے۔ پولیس نے جماعت اسلامی پر الزام عائد کیا کہ ہے یہ کالعدم تنظیم اس جائداد کو ’’دہشت گردی کو فروغ‘‘ دینے کے لیے استعمال کر رہی تھی۔

یہ بات قابل غور ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے جماعت اسلامی پر پلوامہ خودکش حملے کے 14 روز بعد یو اے پی اے کے تحت پابندی عائد کی تھی۔ پلوامہ ضلع کے لیتہ پورہ علاقے میں 14 فروری 2019 کو جیش محمد نامی عسکری تنظیم سے وابستہ ایک مقامی عسکریت پسند عادل ڈار نے سی آر پی ایف قافلے پر خودکش حملہ کرکے 40 اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا۔ اس حملے کے بعد مرکزی سرکار نے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں سرعت لائی تھی، وہیں مذہبی تنظیم جماعت اسلامی پر بھی 28 فروری 2019 کو پانچ برسوں کے لیے پابندی عائد کر دی اور اس تنظیم کے رہنماؤں سمیت کارکنان کو گرفتار کر لیا۔

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد بھی جموں و کشمیر جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ چلتا رہا اور اس تنظیم کے دفاتر اور جائداد و اثاثے سیل کیے گئے ہیں۔ مرکزی سرکار اور جموں کشمیر پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ تنظیم جموں وکشمیر بالخصوص وادیٔ کشمیر میں عسکریت پسندی اور سرکار مخالف سرگرمیوں کو فروغ اور فنڈز دستیاب کر رہی ہے۔ تاہم جماعت نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ پابندی کے بعد اس تنظیم کی تمام مذہبی سرگرمیاں ماند پڑی ہوئی ہیں، کارکنان اور لیڈران خاموش ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

امرتسربارڈر کے قریب ڈرون سے گرائی گئی ہیروئن برآمد

Next Post

امیت شاہ امرناتھ یاترا تیاریوں کا جائزہ لیں گے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
امیت شاہ امرناتھ یاترا تیاریوں کا جائزہ لیں گے

امیت شاہ امرناتھ یاترا تیاریوں کا جائزہ لیں گے

12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان : 65 فیصد کامیاب قرار، پھر  لڑکیوں نے ماری بازی

12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان : 65 فیصد کامیاب قرار، پھر لڑکیوں نے ماری بازی

بارویں جماعت امتحانی نتائج: 65 فیصد کامیاب، سرکاری اسکول کے 2 طلباء اور پرائیوٹ اسکول کے 1 طالب علم نے کی پہلی پوزیشن حاصل

بارویں جماعت امتحانی نتائج: 65 فیصد کامیاب، سرکاری اسکول کے 2 طلباء اور پرائیوٹ اسکول کے 1 طالب علم نے کی پہلی پوزیشن حاصل

12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان : 65 فیصد کامیاب قرار، پھر  لڑکیوں نے ماری بازی

*"یکساں تعلیمی کیلنڈر کامیابی کے ساتھ نافذ کیا گیا"، چیئرمین

تین نارکو ملی ٹنسی اعانت کار گرفتار: آرمی

تین نارکو ملی ٹنسی اعانت کار گرفتار: آرمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »