• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
محبوبہ مفتی نے کیا مغل، سادھنا اور رازدان روڈ پر ٹنل کی تعمیر کا مطالبہ

محبوبہ مفتی نے عدالت عظمیٰ کے دفعہ 370 کے حوالے سے سماعت کے فیصلہ کا استقبال کیا

by امت ڈیسک
04/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے پیر کے روز عدالت عظمیٰ کے دفعہ 370 کے حوالے سے سماعت کرنے کے فیصلہ کا استقبال کیا ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی غیر قانونی تنسیخ کو چیلنج کرنے والی 2019 سے زیر التوا درخواستوں کی بالآخر سماعت کرنے کے معزز سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ جموں و کشمیر کی عوام کے لیے انصاف کو برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفعہ 370 پر سپریم کورٹ کے فیصلے نے برقرار رکھا کہ اس شق کو صرف جموں و کشمیر کی آئین ساز اسمبلی کی سفارش پر منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

قبل ذکر ہے کہ گزشتہ مہینے کی 30 تاریخ کو محبوبہ مفتی نے چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس دھننجیا چندر چوڑ کے جموں و کشمیر کے دورے پر اپنا ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ جموں و کشمیر نے بھارت کے ساتھ اپنی مرضی سے الحاق کیا نہ کہ مجبوری سے۔ پھر اسے بنیادی حقوق اور آئین کی طرف سے دی گئی ضمانتوں سے کیوں محروم رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس دھننجیا چندر چوڑ کو کشمیر میں خوش آمدید۔ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اس قوم کی آئینی وابستگی کو غیر قانونی طور پر منسوخ کر دیا گیا۔ یہ اس کی منسوخی کے خلاف سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلوں کے باوجود اور چار سال ہونے کے باوجود یہ معاملہ معزز عدالت میں زیر سماعت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ہزاروں نوجوان بغیر کسی مقدمے کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ عمل خود عذاب بن گیا ہے۔ جموں و کشمیر نے بھارت کے ساتھ اپنی مرضی سے الحاق کیا نہ کہ مجبوری سے۔ پھر اسے بنیادی حقوق اور آئین کی طرف سے دی گئی ضمانتوں سے کیوں محروم رکھا جا رہا ہے؟ مجھے پوری امید ہے کہ آپ کی موجودگی ان اہم مسائل پر روشنی ڈالے گی۔

وہیں پیر ایک اہم پیشرفت کے تحت عدلت عظمیٰ نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ عدالت رواں مہینے کی 11 تاریخ کو دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف تمام عرضیوں پر صبح 10:30 بجے سماعت کرے گی۔ نوٹس میں کہاگیا ہے کہ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس بی آر گاوائی اور جسٹس سوریہ کانت پر مشتمل پانچ رکنی بنچ شاہ فیصل اور دیگر بمقابلہ یونین آف انڈیا کے عنوان سے متعلق کیسز کی سماعت کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

370 آرٹیکل 370 معاملے پر سپریم کورٹ میں گیارہ جولائی کو سماعت

Next Post

لداخ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
Next Post
جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

لداخ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

چھ ہزار سے زائد یاتریوں پر مشتمل پانچواں قافلہ جموں سے روانہ

چھ ہزار سے زائد یاتریوں پر مشتمل پانچواں قافلہ جموں سے روانہ

دفعہ 370 اب محض ایک تاریخ:ڈاکٹر شاہ فیصل

دفعہ 370 اب محض ایک تاریخ:ڈاکٹر شاہ فیصل

بارہمولہ میں 2 بھتہ خور گرفتار: پولیس

بارہمولہ میں 2 بھتہ خور گرفتار: پولیس

رمضان المبارک میں لوگوں کو بنیادی ضروریات بہم نہ رکھنے پر نیشنل کانفرنس کا اظہار افسوس

چھینے گئے حقوق بی جے پی دور میں بحال ہونے کی توقع نہیں : عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »