• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
چھ ہزار سے زائد یاتریوں پر مشتمل پانچواں قافلہ جموں سے روانہ

چھ ہزار سے زائد یاتریوں پر مشتمل پانچواں قافلہ جموں سے روانہ

by امت ڈیسک
04/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں (جموں و کشمیر) :شری امر ناتھ یاترا کے لئے بھگوتی نگر جموں بیس کیمپ سے یاتریوں کا کشمیر میں واقع دو بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہونے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے اور یاتریوں میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ، جموں سے منگل کی صبح 6 ہزار 5 سو 97 یاتریوں پر مشتمل ایک اور جھتہ کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔سرکاری ذرائع نے کہا کہ یہ یاتری 253 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ بالتل اور ننون پہلگام بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہو گئے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ ان میں سے 2 ہزار 1 سو 2 یاتری بالتل بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوئے جن میں 1681 مرد، 421 خواتین، 18 بچے اور 2 سادھو شامل تھے۔ جبکہ پہلگام بیس کیمپ کی طرف 4 ہزار 4 سو 75 یاتری روانہ ہوئے جن میں 3294 مرد، 1008 خواتین، 15 بچے، 149 سادھو اور 9 سادھویں شامل تھیں۔یاد رہے کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 30 جون کو قریب چار ہزار یاتریوں کو جھنڈی دکھا کر یاترا کے لئے روانہ کیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ یکم جولائی سے شروع ہوئی یہ یاترا 31 اگست کو اختتام ہوگی۔ جموں و کشمیر انتظامیہ اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے فقید المثال انتظامات کئے ہیں۔ امر ناتھ یاترا کے دوران اس بار متعدد ڈرونز کے ذریعے بھگوتی نگر جموں سے لے کر امرناتھ گھپا تک چوبیس گھنٹے نگرانی رکھی جائے گی تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جا سکے۔

معلوم ہوا ہے کہ درجنوں ڈرونز امر ناتھ یاتریوں کی نقل وحرکت پر نظر گزر رکھیں گے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے سینئر افسروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر امر ناتھ یاترا کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں مرکزی وزارت داخلہ کو جانکاری فراہم کریں۔ ادھر، جموں کے سرحدی علاقوں میں پہلے ہی ہائی الرٹ جاری کیا گیا اور مقامی لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ مشتبہ شئی کے بارے میں وہ فوری طورپر نزدیکی پولیس اسٹیشن کے ساتھ رابط قائم کریں۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

لداخ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

Next Post

دفعہ 370 اب محض ایک تاریخ:ڈاکٹر شاہ فیصل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
دفعہ 370 اب محض ایک تاریخ:ڈاکٹر شاہ فیصل

دفعہ 370 اب محض ایک تاریخ:ڈاکٹر شاہ فیصل

بارہمولہ میں 2 بھتہ خور گرفتار: پولیس

بارہمولہ میں 2 بھتہ خور گرفتار: پولیس

رمضان المبارک میں لوگوں کو بنیادی ضروریات بہم نہ رکھنے پر نیشنل کانفرنس کا اظہار افسوس

چھینے گئے حقوق بی جے پی دور میں بحال ہونے کی توقع نہیں : عمر عبداللہ

قبائلی نوجوان پر پیشاب کرنے کا ویڈیو وائرل

قبائلی نوجوان پر پیشاب کرنے کا ویڈیو وائرل

راجوری سڑک حادثہ میں چار افراد لقمہ اجل ، متعدد زخمی

راجوری سڑک حادثہ میں چار افراد لقمہ اجل ، متعدد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »