• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
رواں برس دو کروڑ سیاحوں کی آمد متوقع: منوج سنہا

کسی باہر والے کو جموں و کشمیر میں زمین نہیں دی جائے گی: منوج سنہا

by امت ڈیسک
15/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ (جموں و کشمیر):’’پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت کسی باہر والے کو یہاں پانچ مرلہ زمین فراہم نہیں کی جائے گی۔ سیاسی لیڈران نے خود زمین ہڑپ کی ہے اور اب لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ جموں و کشمیر تعمیر و ترقی کے لحاظ سے بہت آگے پہنچ چکا ہے۔ امن و امان سمیت مزید ترقی کے لیے حکومت، فورسز، پولیس قابل ستائش کام انجام دے رہے ہیں، تاہم مکمل اور دیر پا امن کے لیے ہر ایک شہری کو اپنا تعاون پیش کرنا ہوگا۔‘‘ ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شمالی کشمیر کے باہمولہ ضلع میں ایک سو نشستوں والے سینما ہال کے افتتاح کے بعد حاضرین سے خطاب کے دوران کیا۔

بارہمولہ ضلع کے ڈاک بنگلوو میں منعقدہ ایک تقریب کے سے خطاب کرتے ہوئے ایل جی نے کہا کہ ’’حکومتی اسکیم پی ایم اے وائی کے تحت گھر منظور ہونے کے بعد کئی لوگوں نے انتظامیہ سے رجوع کیا اور کہا کہ ان کے پاس زمین نہیں ہے جہاں وہ اپنی خواب گاہ تعمیر کر سکیں۔ اس صورت حال کے پیش نظر ایسے افراد کو پانچ پانچ مرلہ زمین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ایسے غریب کنبوں کو اپنے ہی اضلاع / تحاصیل میں زمین دی جائے گی۔‘‘ ایل جی نے نام لیے بغیر مقامی سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’خود اپنے دور میں زمین ہڑپ کر بیٹھنے والے، عوام کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے اور خود کے مکان میں رہنے کے مواقع فراہم کیے جانے پر بھی سیاسی اور گمراہ کن بیانات جاری کر رہے ہیں۔‘‘جموں و کشمیر میں امن و امان کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’کل کا پتھر باز اور او جی ڈبلیو آج حکومتی امداد سے انٹرپرنیور شپ پروگرام شروع کر رہا ہے۔ آئے روز ایسی مثالیں سامنے آ رہی ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’کشمیر کے باشندوں کو گمراہ کرنے کا زمانہ گیا۔ کشمیر کے لوگ اب جان چکے ہیں کہ ان کا کس نے اور کس طرح سے استحصال کیا۔‘‘

قبل ازیں ایل جی نے 100 نشستوں والے سنیما ہال کے افتتاح کے موقعے پر کہا کہ ’’مقبول شیروانی ہال، بارہمولہ میں یہ سینما نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہوگا بلکہ ان نوجوانوں کے لیے سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہوگا جو تعلیم، ٹیکنالوجی اور فن میں مہارت حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔‘‘ ایل جی نے کہا کہ نوجوانوں سمیت جموں و کشمیر کی مجموعی تعمیر و ترقی کے لیے نہ صرف یو ٹی انتظایہ بلکہ مرکزی سرکار بھی سنجیدہ ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

حکومتی امن دعوے اور زمینی صورتحال مختلف:عمر عبداللہ

Next Post

اننت ناگ میں پتھروں کی زد میں آنے سے خاتون یاتری کی موت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
اننت ناگ میں پتھروں کی زد میں آنے سے خاتون یاتری کی موت

اننت ناگ میں پتھروں کی زد میں آنے سے خاتون یاتری کی موت

گاندربل :سی آر پی ایف گاڑی نالہ سندھ میں گر جانے سے 9 اہلکار زخمی

گاندربل :سی آر پی ایف گاڑی نالہ سندھ میں گر جانے سے 9 اہلکار زخمی

اے ڈی جی پی نے سری نگر جموں قومی شاہراہ پر سیکورٹی صورتحال اور تعیناتی کا جائزہ لیا

اے ڈی جی پی نے سری نگر جموں قومی شاہراہ پر سیکورٹی صورتحال اور تعیناتی کا جائزہ لیا

امرناتھ یاترا کے پیش نظر اعلیٰ مرکزی حکام کا سرینگر دورہ

چھ ہزار چھ سو یاتریوں پر مشتمل 14واں جھتا جموں سے روانہ

جلگاؤں کی ایرنڈول جمعہ مسجد میں نماز پڑھنے پر پابندی

جلگاؤں کی ایرنڈول جمعہ مسجد میں نماز پڑھنے پر پابندی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »