• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سیاچن میں آگ لگنے سے فوجی افسر ہلاک، 6 اہلکار زخمی

سیاچن میں آگ لگنے سے فوجی افسر ہلاک، 6 اہلکار زخمی

by امت ڈیسک
19/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:مرکز کے زیر انتظام لداخ میں بدھ کی صبح سیاچن گلیشیئر میں خیموں میں آگ لگنے سے ایک فوجی افسر ہلاک جبکہ چھ دیگر فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ فوجی ذرائع کے مطابق سیاچن گلیشیئر پر بھارتی فوج کے کئی خیموں میں بدھ کی صبح تقریباً 3:30 بجے اچانک آگ ظاہر ہوئی۔ اس واقعے میں ایک فوجی افسر کی ہلاکت ہوگئی، جب کہ چھ فوجی زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ زخمی فوجی اہلکاروں میں سے تین کو چندی گڑھ علاج کے لیے ریفر کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ” ابتدائی رپورٹس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آگ گولہ بارود کے بنکر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگ گئی ہے۔”وہیں بھارتی فوج نے ابھی تک اس واقعے کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ سال 2011 میں سیاچن گلیشیئر پر اسی طرح کے ایک واقعے میں دو لیفٹیننٹ رینک کے افسران ہلاک اور چار دیگر فوجی زخمی ہوئے تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سیاچن گلیشیئر، دنیا کے سب سے بڑے گلیشیئرز میں سے ایک ہے۔ اس گلیشیئر کی لمبائی 71 کلومیٹر ہے اور مرکز کے زیر انتظام لداخ میں بھارت اور پاکستان کی سرحد ہے۔ سخت موسم کی وجہ سے فوج صرف ایک سپاہی کو سیاچن میں تین ماہ کے لیے تعینات کر سکتی ہے۔ وہیں ایک دفاعی نگراں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 37 برسوں میں، سخت خطوں، انتہائی موسم، دشمن کی فائرنگ اور دیگر عوامل کے نتیجے میں سیاچن میں 800 سے زائد فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

نئے اسلامی سال کا آغاز، خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل

Next Post

پلوامہ حملہ: محکمہ جنگلات کا مزدور دم توڑ گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
Next Post
پلوامہ مسجد میں نعرے لگوانے والے میجر کا تبادلہ :رپورٹ

پلوامہ حملہ: محکمہ جنگلات کا مزدور دم توڑ گیا

سرینگر اسمارٹ سٹی کی سڑکیں زیر آب، عمر عبداللہ نے کی انتظامیہ پر تنقید

سرینگر اسمارٹ سٹی کی سڑکیں زیر آب، عمر عبداللہ نے کی انتظامیہ پر تنقید

جنوبی کشمیر کے محتلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

جنوبی کشمیر کے محتلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

منی پور واقعہ کے قصور واروں کو بخشا نہیں جائے گا:مودی

منی پور واقعہ کے قصور واروں کو بخشا نہیں جائے گا:مودی

بی آر شرما نے جے کے اسٹیٹ الیکشن کمشنر کا حلف لیا

بی آر شرما نے جے کے اسٹیٹ الیکشن کمشنر کا حلف لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »