امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:قومی تحقیقات ایجنسی (این آئی اے) نے جنوبی کشمیر کے محتلف مقامات پر چھاپہ مارا ہے۔ قومی تحقیقات ایجنسی این آئی اے نے یہ چھاپے مار کارروائیاں آج صبح سے جنوبی کشمیر کے محتلف مقامات پر شروع کردی ہیں۔ یہ چھاپے ان افراد کے خلاف مارے جا رہے ہیں جن پر عسکریت پسندوں کی مدد اور عسکری سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
اسی کڑی میں تحقیقاتی ایجنسی نے ضلع پلوامہ کے ٹھوکر پورہ میں بھی چھاپہ مارا۔ یہ کارروائی مشتاق احمد کے گھر پر انجام دی جا رہی ہے۔ اس دوران این آئی کی مدد کے لیے پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار بھی ان کے ساتھ ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی این ائی اے نے جنوبی کشمیر کے محتلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں انجام دیا جو عسکریت پسندوں کا عسکری سرگرمیوں میں ساتھ دینے اور دیگر کارروائیوں میں ملوث ہونے کے سلسلہ میں انجام دی گئیں۔
جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کی یہ تازہ کارروائی جاری ہے۔ حالانکہ ان چھاپوں کے حوالے سے ابھی تک باضابطہ طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ معلوم ہوا کہ علی الصبح این آئی اے کی ٹیمیں ضلع شوپیاں میں نمودار ہوئی جنہوں نے پولیس اور سی آر پی کے تعاؤن سے ضلع میں چھاپہ مارنا شروع کیا۔ خبر تحریر کرنے تک این ای اے کی طرف سے چھاپہ مار کاروائیاں جاری تھیں۔