• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
موجودہ حکومت 13 جولائی کو مذہب کے ترازو میں تول رہی ہے: عمر عبداللہ

میر واعظ عمر فاروق مذہبی رہنما ہیں انہیں رہا کیا جائے : عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
27/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعرات کو تین دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد لال چوک کے راستے محرم کے جلوس کی اجازت دینے کے حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے میر واعظ عمر فاروق کی خانہ نظر بندی کے خاتمے ، عید گاہ اور جامع مسجد میں نماز کی اجازت کا مطالبہ کیا۔

موصوف پارٹی صدر دفتر نوائے صبح کمپلیکس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ “ہم مرحوم جلوس کی اجازت فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، ساتھ ہی ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت دیگر اقدامات بھی کرے گی۔ میر واعظ عمر فاروق مذہبی رہنما ہیں انہیں رہا کیا جائے۔

انہوں کہا کہ جامع مسجد میں بغیر کسی روک ٹوک کے نماز پڑھنے کی اجازت دی جانی چاہئے اور عیدگاہ میں نماز عید پرروک نہیں ہونی چاہئے۔ اگر32سال بعد محرم کے جلو س کی اجازت دی جاسکتی ہے تو پھر دیگر سرگرمیوں پر بھی روک نہیں ہونی چاہئے اور 13جولائی کو مزارِ شہداءپر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کسی بھی قسم کی قدغن نہیں ہونی چاہئے۔

جموں وکشمیر میں ریزرویشن سے متعلق پیش کی گئی بلوں پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا کہ اسمبلی میں 3ممبران کی نامزدگی کے بل کی ہمارے ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی نے ایوان میں مخالفت کی ہے جبکہ باقی بلیں ابھی بحث کیلئے پیش نہیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایل جی کے ذریعے 3اسمبلی ممبران کی نامزدگی کی مخالفت کرتے ہیں، یہ سب کچھ جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ2019کے تحت کی جارہاہے جس پر جلد ہی سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہونے والی ہے اور حکومت کو پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔

عمر عبداللہ نے سوال کیا کہ حکومت کو اسمبلی میں نمائندوں کو نامزدگی کرنے کی اتنی جلدی کیا ہے؟ کیا بی جے پی کو لگتا ہے کہ اس کا اسمبلی میں کوئی رول نہیں ہوگا اس لئے چور دروازے سے پہلے ہی ممبران لانے کی سعی کی جارہی ہے۔

پہلے الیکشن کرائے پھر جو بھی حکومت قائم ہوگی وہی اس بات کا فیصلہ کریگی کہ اسمبلی میں کس کو ریزرویشن کی ضرورت ہے اور کس کو نہیں؟ کیرالہ، آسام، مدھیہ پردیش، یو پی اور تمل ناڈو کا ایم پی کو اس بات سے کیا لینا دینا ہے کہ جموں وکشمیر کی اسمبلی میں کتنی ریزرویشن ہونی چاہئے ، یہ تو جموں وکشمیر کی حکومت کا دائرہ اختیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ رہی بات پہاڑی ریزرویشن کی تو پہلے حتمی بل کا مسودہ منظر عام پر آنے دیجئے اس کے بعد ہی ہم اس پر کوئی تبصرہ کرسکتے ہیں۔

جموں و کشمیر میں انتخابات کے بارے میں پوچھے جانے پرعمر عبداللہ نے کہاکہ بی جے پی ووٹروں کا سامنا کرنے سے خوفزدہ ہے۔الیکشن کمیشن نے خود کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں ایک خلاءہے جسے پُر کرنے کی ضرورت ہے۔ (یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اپوزیش اتحاد ‘انڈیا’ کا ایک وفد منی پور کا دورہ کرے گا

Next Post

ہنگامہ آرائی کے درمیان لوک سبھا میں دو بل پاس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
Next Post
ہنگامہ آرائی کے درمیان لوک سبھا میں دو بل پاس

ہنگامہ آرائی کے درمیان لوک سبھا میں دو بل پاس

پاکستان نے سری لنکا کو اننگز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

پاکستان نے سری لنکا کو اننگز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

بارہمولہ میں کونسلر سمیت دو بھتہ خور گرفتار : پولیس

بارہمولہ میں کونسلر سمیت دو بھتہ خور گرفتار : پولیس

33سال بعد حسین علیہ السلام کے نعروں سے سرینگر کی سڑکیں پھر گونج اُٹھیں

33سال بعد حسین علیہ السلام کے نعروں سے سرینگر کی سڑکیں پھر گونج اُٹھیں

جموں وکشمیر میں پنچایتی الیکشن کا بگل بج گیا! کون سے الائینس بنیں گے اور کون سے ٹوٹیں گے۔۔۔

جموں وکشمیر میں پنچایتی الیکشن کا بگل بج گیا! کون سے الائینس بنیں گے اور کون سے ٹوٹیں گے۔۔۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »