• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نظر بند

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نظر بند

by امت ڈیسک
05/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: سرینگر میں پی ڈی پی دفتر کی جانب جانے والے دونوں راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کر دیا گیا ہے اور کسی بھی شخص کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ اسی درمیان جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا ہے کہ اُن کو اپنے گھر میں "زیر حراست ” رکھا گیا ہے۔ سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے محبوبہ کا کہنا ہے کہ "پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران کے ساتھ مجھے بھی اپنے ہی گھر (خیمبر سرینگر) میں زیر حراست رکھا گیا ہے۔ یہ اقدام آدھی رات کے کریک ڈاؤن کے بعد کیا گیا ہے۔ رات کو میری پارٹی کے متعدد اراکین کو تھانوں میں غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا۔ سپریم کورٹ میں معمول کے بارے میں مرکز کے جھوٹے دعوے ان کی بزدلانہ حرکتوں سے بے نقاب ہوتے ہیں۔”

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "ایک طرف سرینگر میں دفعہ 370 کی غیر قانونی منسوخی پر کشمیریوں کو ’جشن منانے‘ کے لیے بڑے ہورڈنگز لگائے گئے ہیں۔ جب کہ عوام کے حقیقی جذبات کا گلا گھونٹنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ امید ہے کہ سپریم کورٹ ان پیش رفت کا ایسے وقت میں نوٹس لیں گی جب دفعہ 370 کی سماعت جاری ہے۔ واضح رہے کہ محبوبہ مفتی نے گزشتہ روز اپنے بیان میں سوال کیا تھا کہ اُن کی پارٹی کے ممبران کو دفعہ 370 کی منسوخی کے چار سال مکمل ہونے سے ایک دن قبل حراست میں کیوں لیا جا رہا ہے۔ وہیں پارٹی کے ذرائع کے مطابق اب تک تقریباً دس لیڈران کو زیر حراست لیا گیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

توشہ خانہ کیس، عمران خان کو تین سال قید کی سزا کا حکم، چیئرمین پی ٹی آئی لاہور سے گرفتار

Next Post

پی ڈی پی اور این سی دفاتر سیل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

01/02/2026
جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
Next Post
عسکریت پسندوں کی مدد فراہم کرنے والے شخض کی جائداد ضبط

پی ڈی پی اور این سی دفاتر سیل

جموں و کشمیر میں ہڑتال اب قصہ پارینہ:منوج سنہا

دفعہ370 کی منسوخی کے بعد عام آدمی کا اپنی مرضی سے جینا سب سے بڑی تبدیلی: ایل جی

کولگام جھڑپ میں جاں بحق ہونے والے بانڈی پورہ کے فوجی جوان کے گھر میں ماتم

کولگام جھڑپ میں جاں بحق ہونے والے بانڈی پورہ کے فوجی جوان کے گھر میں ماتم

راجوری کا ڈانگری گاؤں لہو لہو!!

راجوری میں جاری تصادم میں نامعلوم جنگجو مارا گیا

دفعہ 370 کی برسی پر یوگی آدتیہ ناتھ کی مبارکباد

دفعہ 370 کی برسی پر یوگی آدتیہ ناتھ کی مبارکباد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »