• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر میں ہڑتال اب قصہ پارینہ:منوج سنہا

دفعہ370 کی منسوخی کے بعد عام آدمی کا اپنی مرضی سے جینا سب سے بڑی تبدیلی: ایل جی

by امت ڈیسک
05/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا کے کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر میں امن کا ماحول سایہ فگن ہوا ہے اور سب سے بڑی تبدیلی یہ ہوئی ہے کہ اب عام آدمی اپنی مرضی سے جی رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر تشدد ختم ہوا ہے اور تعلیمی اداروں کے بند ہونے کا دور بھی خاتمہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز کے بعد جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے خوابوں کو پر لگ گئے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں جھیل ڈل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا: ‘دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد سب سے بڑا بدلائو یہ ہوا ہے کہ جموں و کشمیر میں عام آدمی اپنی مرضی سے جی رہا ہے سڑکوں پر تشدد ختم ہوا ہے، اسکولوں اور کالجوں کے بند ہونے کے دور کا خاتمہ ہوا ہے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘اندھیرا ہوتے ہی لوگ گھروں کو چلے جاتے تھے لیکن آج رات دیر گئے تک پولیو ویو مارکیٹ کھلا رہتا ہے’۔ منوج سنہا نے کہا کہ لمبے عرصے کے بعد جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے خوابوں کو پر لگنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا: ‘مشن یوتھ پروگرام کے تحت جموں وکشمیر انتظامیہ نے ممبئی اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ معاہدہ کیا ہے تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کا موقع ملے’۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں آج سینکڑوں نوجوان اپنا مستقبل بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کئے ہیں۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پی ڈی پی اور این سی دفاتر سیل

Next Post

کولگام جھڑپ میں جاں بحق ہونے والے بانڈی پورہ کے فوجی جوان کے گھر میں ماتم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
Next Post
کولگام جھڑپ میں جاں بحق ہونے والے بانڈی پورہ کے فوجی جوان کے گھر میں ماتم

کولگام جھڑپ میں جاں بحق ہونے والے بانڈی پورہ کے فوجی جوان کے گھر میں ماتم

راجوری کا ڈانگری گاؤں لہو لہو!!

راجوری میں جاری تصادم میں نامعلوم جنگجو مارا گیا

دفعہ 370 کی برسی پر یوگی آدتیہ ناتھ کی مبارکباد

دفعہ 370 کی برسی پر یوگی آدتیہ ناتھ کی مبارکباد

پتھری بازی اور ہڑتالی کالیں اب یاد  پارینہ: بی جے پی

پتھری بازی اور ہڑتالی کالیں اب یاد پارینہ: بی جے پی

دفعہ 370 کی تنسیخ کے خلاف جموں میں کانگریس کا احتجاج

دفعہ 370 کی تنسیخ کے خلاف جموں میں کانگریس کا احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »