• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دفعہ 370 کی برسی پر یوگی آدتیہ ناتھ کی مبارکباد

دفعہ 370 کی برسی پر یوگی آدتیہ ناتھ کی مبارکباد

by امت ڈیسک
05/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (نیوز ڈیسک) :دفعہ 370 اور 35-A کی منسوخی کے چار سال مکمل ہونے پر ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر یوگی آدتیہ ناتھ نے مبارکبادی کا پیغام دیتے ہوئے کہا: ’’جموں و کشمیر اور لداخ کے علاقے آج ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔‘‘ آدتیہ ناتھ نے ٹویٹر ہینڈل پر جموں اور کشمیر میں آرٹیکل 370 اور 35-A کی منسوخی کے چار سال مکمل ہونے تحنیتی پوسٹ میں ان باتوں کا اظہار کیا۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹویٹر پیغام میں کہا: ’’دفعہ 370اور 35اے کے خاتمے کے چار برس مکمل ہونے پر سبھی کو مبارک باد، یہ دفعات ہی در اصل دہائیوں سے جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندی، دہشت گردی، اقربا پروری اور بدانتظامی کی اصل وجہ تھی اور یہ ہمارے ملک کے اتحاد اور سالمیت پر ایک دھبہ تھا۔‘‘ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہندی میں ٹویٹ کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا: ’’محترم وزیر اعظم نریدر مودی کی کامیاب قیادت میں کئے گئے اس تاریخی کام کے ساتھ، ایک دیش – ایک نشان – ایک وِدھان کی قرارداد کی تکمیل ہوئی، وہیں ’سب کا ساتھ – سب کا وکاس‘ کے جذبے کے ساتھ شامل ہو کر سب کا وشواس – سب کا پرایاس جموں کشمیر اور لداخ کے علاقوں میں آج ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ بی جے پی کے زیر قیادت مرکزی سرکار نے 5 اگست 2019 کو دفعہ 370 کے تحت جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا تھا، وہیں ریاست کو دو مرکزی زیر انتظام خطوں – جموں و کشمیر اور لداخ – میں منقسم کر دیا۔ مرکزی سرکار کے ان فیصلوں کی مقامی سطح پر سخت تنقید کی جا رہی ہے جبکہ بی جے پی اس دن کو ’’تاریخی‘‘ قرار دے رہی ہے۔ جموں و کشمیر کی مین اسٹریم سیاسی جماعتیں پانچ اگست کو ’’بلیک ڈے‘‘ قرار دے رہی ہے۔ خصوصی آئینی حیثیت کے چار برس مکمل ہونے پر این اور پی ڈی پی کے مجوزہ احتجاج کو جموں و کشمیر انتظامیہ نے ناکام بناتے ہوئے دونوں پارٹیز کے دفاتر کو سیل کر دیا اور ان دفاتر کی جانب جانے والے راستوں کو بھی خار دار تاروں سے سیل کر دیا۔ ادھر، سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کے ذریعے اطلاع دی کہ انہیں خانہ نظر بند کر دیا گیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

راجوری میں جاری تصادم میں نامعلوم جنگجو مارا گیا

Next Post

پتھری بازی اور ہڑتالی کالیں اب یاد پارینہ: بی جے پی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
پتھری بازی اور ہڑتالی کالیں اب یاد  پارینہ: بی جے پی

پتھری بازی اور ہڑتالی کالیں اب یاد پارینہ: بی جے پی

دفعہ 370 کی تنسیخ کے خلاف جموں میں کانگریس کا احتجاج

دفعہ 370 کی تنسیخ کے خلاف جموں میں کانگریس کا احتجاج

معتمرین اور زائرین کو مسجد حرام میں سونے سے گریز کی ہدایت

معتمرین اور زائرین کو مسجد حرام میں سونے سے گریز کی ہدایت

معتمرین اور زائرین کو مسجد حرام میں سونے سے گریز کی ہدایت

جدہ میں سعودی عرب کی میزبانی میں یوکرین بحران پردوروزہ مذاکرات کا آغاز

معتمرین اور زائرین کو مسجد حرام میں سونے سے گریز کی ہدایت

دہلا دینے والی ویڈیو، مگرمچھ فٹ بال پلیئر کو قتل کرکے لاش گھسیٹتا لے گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »