• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مودی حکومت کی ’لال آنکھوں‘پر چینی چشمہ:کھڑگے

پی ایم مودی اگلے سال ترنگا ضرور لہرائیں گے لیکن اپنے گھر پر: کانگریس

by امت ڈیسک
15/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
دہلی: کانگریس نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کے لال قلعہ کی فصیل سے دیے گئے خطاب کو ‘جھوٹ اور مبالغہ آرائی سے بھری انتخابی تقریر’ قرار دیا اور کہا کہ وہ اگلے سال اپنی رہائش گاہ پر ترنگا لہرائیں گے۔ اپوزیشن پارٹی نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کا یہ دعویٰ کہ وہ اگلے سال دوبارہ لال قلعہ سے ملک سے خطاب کریں گے ان کے تکبر کو ظاہر کرتا ہے۔ دراصل وزیر اعظم مودی نے یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ سے خطاب کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا تھا کہ وہ اگلے سال ایک بار پھر لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کریں گے اور عوام کے سامنے کیے گئے وعدوں کی پیشرفت پیش کریں گے۔

وزیراعظم کے اس خطاب کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے صحافیوں سے کہا کہ ہر آدمی کہتا ہے کہ وہ بار بار جیتے گا، لیکن ہارنا اور جیتنا ووٹروں کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ اگلے سال ترنگا لہرانے کی بات کر رہے ہیں جو کہ ان کے تکبر کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے آگے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ (وزیراعظم) اگلے سال ترنگا ضرور لہرائیں گے لیکن اپنے گھر پر۔ ایک اور بیان میں کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے الزام لگایا کہ ’15 اگست 2023 کو لوگوں کو یہ بتانے کے بجائے کہ ان کی حکومت نے گزشتہ نو برس میں کیا حاصل کیا ہے، وزیر اعظم مودی نے جھوٹ، مبالغہ آرائی اور مبہم وعدوں سے بھری ایک مضحکہ خیز انتخابی تقریر کی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اتحاد کی بات کرنے، ہمارے اب تک کے سفر کا جشن منانے، متاثرین کے درد اور مصائب کو تسلیم کرنے اور آنے والے چیلنجوں کو تسلیم کرنے کے بجائے وزیر اعظم نے آج کی تقریر کو اپنی تصویر پر ہی مرکوز رکھی۔ رمیش نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے بمشکل سے ہی منی پور میں تشدد کی وجہ سے ہونے والی تباہی پر توجہ دی اور اتفاق سے اس کا موازنہ ملک کے دیگر حصوں میں ہونے والے واقعات سے بھی کر دیا۔

وزیراعظم نے منی پور میں اپنی ناکامیوں پر کوئی افسوس یا اعتراف نہیں کیا جس کی وجہ سے منی پور تشدد کی راہ پر چلا گیا ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ وزیر اعظم نے یہ ضرور کہا کہ ‘امرت کال’ میں بھارت ماتا کو زندہ کیا جا رہا ہے، لیکن پورے ملک نے منی پور میں اس کا حشر دیکھا ہے جہاں خواتین پر بے دردی سے ظلم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا یہ کہنا بھی غلط ہے کہ ملک میں نوجوانوں کے لیے مواقع کی کوئی کمی نہیں ہے۔

رمیش نے الزام لگایا کہ مقامی ثقافتوں اور زبانوں پر حملوں اور سب سے زیادہ کمزوروں، خاص طور پر دلتوں، آدیواسیوں اور اقلیتوں کے خلاف ہجومی تشدد کو جائز قرار دے کر ملک کے تنوع کو بے معنی بنایا جا رہا ہے۔ بی جے پی اور سنگھ پریوار کی سخت گیر قیادت کے ذریعہ مودی حکومت میڈیا پر کنٹرول اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے ملک کا سماجی تانا بانا منتشر ہوچکا ہے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نے مہنگائی کا الزام باقی دنیا پر ڈالنے کی کوشش کی، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ یو پی اے کے دور حکومت کے مقابلے میں آج خام تیل کی قیمتیں بہت کم ہیں۔ وزیر اعظم کی پالیسیوں کو عوام مخالف قرار دیتے ہوئے رمیش نے الزام لگایا کہ گزشتہ نو سالوں میں وزیر اعظم مودی کی ناکامیوں کو تین الفاظ ‘برائی، ناانصافی اور بد نیتی’ کی شکل میں سمجھا جا سکتا ہے۔ آج کے دور میں بیان بازیاں اور دکھاوا سچ کو نہیں چھپا سکتی جو کہ پورے ملک کے سامنے عیاں ہے”۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اگلے سال پھر میں اس لال قلعہ سے تقریر کروں گا: وزیر اعظم مودی

Next Post

یوم آزادی پر اکشے کمار کو ہندوستانی شہریت مل گئی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
یوم آزادی پر اکشے کمار کو ہندوستانی شہریت مل گئی

یوم آزادی پر اکشے کمار کو ہندوستانی شہریت مل گئی

یوم آزادی: ہند۔ پاک افواج کے درمیان مٹھائیاں تقسیم

یوم آزادی: ہند۔ پاک افواج کے درمیان مٹھائیاں تقسیم

نہرو میموریل اب پی ایم میوزیم کے نام سے جانا جائے گا

نہرو میموریل اب پی ایم میوزیم کے نام سے جانا جائے گا

سرینگر بخشی اسٹیڈیم کے باہر لوگوں کی لمبی قطار پر عمرعبداللہ کا حکومت سے سوال

سرینگر بخشی اسٹیڈیم کے باہر لوگوں کی لمبی قطار پر عمرعبداللہ کا حکومت سے سوال

وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »