• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سرینگر بخشی اسٹیڈیم کے باہر لوگوں کی لمبی قطار پر عمرعبداللہ کا حکومت سے سوال

سرینگر بخشی اسٹیڈیم کے باہر لوگوں کی لمبی قطار پر عمرعبداللہ کا حکومت سے سوال

by امت ڈیسک
16/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے منگل کے روز مرکزی حکومت کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ خطے میں انتخابات کب ہوں گے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم کے باہر لوگوں کے ہجوم کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہت خوب! تو یہی لوگ اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ بوتھوں کے باہر قطار میں کھڑے ہونے کی امید کب کر سکتے ہیں؟

واضح رہے کہ آج سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں پانچ برسوں کے بعد یوم آزادی کی تقریب منعقد کی گئی، جہاں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پرچم کشائی کی اور سلامی لی۔ وہیں دوسری جانب جموں میں یوم آزادی کی تقریب میں ایل جی کے مشیر نے قومی جھنڈا لہرایا اور سلامی لی۔ بخشی اسٹیڈیم میں پولیس، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی اور دیگر نیم فوجی دستوں، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور این سی سی کیڈیٹوں کے علاوہ اسکولی بچوں نے حصہ لیا۔ تقریب میں مختلف ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے۔

جوش و خروش کے ساتھ کشمیر میں یوم آزادی کا جشن منایا گیا
اس موقع پر منوج سنہا نے اپنے تقریر کے دوران دعویٰ کیا کہ کافی عرصے کے بعد وادی میں غیر ملکی سیاح کی آمد میں 59 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور اب کئی ممالک کی جانب سے جموں و کشمیر کے تعلق سے اپنے منفی مشاورت کو واپس لینے کا امکان ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کوشش کر رہی ہے کہ عام آدمی اپنی زندگی کسی بھی مشکلات کے بغیر بسر کرے۔ میں نے جب تین برس قبل لیفٹیننٹ گورنر کا عہدہ سنبھالا تھا تب میں نے کہا تھا کہ میں یہاں کوئی وعدہ کرنے نہیں آیا ہوں بلکہ نبھانے آیا ہوں، ہم لوگوں کے چہروں پر مسکرات دیکھنا چاہتے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم جموں و کشمیر میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے پر عزم ہیں۔ آج نئی سڑکیں، ریل لائنیں، نئے پاور پروجیکٹس، ہوائی اڈے کے ٹرمینلز، سینیما ہال، ریور فرنٹ جبکہ بہت کچھ شروع ہونے والا ہے۔”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

نہرو میموریل اب پی ایم میوزیم کے نام سے جانا جائے گا

Next Post

وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

کپوارہ سڑک حادثے میں سکوٹی سوار لقمہ اجل

بے آواز کشمیریوں کی ترجمانی کے لیے سپریم کورٹ اور وکلاء کا شکریہ:محبوبہ مفتی

بے آواز کشمیریوں کی ترجمانی کے لیے سپریم کورٹ اور وکلاء کا شکریہ:محبوبہ مفتی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی تاج محل پہنچی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی تاج محل پہنچی

گاندربل میں 15 سالہ کمسن دریائے سندھ میں ڈوب کر لقمہ اجل

گاندربل میں 15 سالہ کمسن دریائے سندھ میں ڈوب کر لقمہ اجل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »