• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
‘شیر کشمیر’ کا نام عمارتوں سے ہٹانے والے خود ایک دن یہاں سے ہٹیں گے:عمر عبداللہ

‘شیر کشمیر’ کا نام عمارتوں سے ہٹانے والے خود ایک دن یہاں سے ہٹیں گے:عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
17/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ و نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے بانی ‘شیر کشمیر’ شیخ محمد عبداللہ کا نام عمارتوں سے جو اقتدار والے آج ہٹا رہے ہیں وہ خود ایک دن یہاں سے ہٹیں گیں۔ سرینگر میں نیشنل کانفرنس کے صدر دفتر نوائے صبح میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا ‘شیر کشمیر’ کا نام کوئی بھی حکومت کشمیری عوام کے دلوں سے نہیں نکال پائی گی۔

واضح رہے کہ شیخ عبداللہ عمر عبداللہ کے دادا ہیں اور نیشنل کانفرنس کے بانی ہے۔1948 سے 1953 تک شیخ عبداللہ نے جموں و کشمیر کے پہلے وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 1975 سے لے کر سنہ 1982 اپنے انتقال تک وہ وزیر اعلیٰ رہے۔ شیخ عبداللہ کو ’’شیر کشمیر‘‘ کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ و جموں کشمیر کے پہلے وزیر اعلی بھی تھے۔

بتادیں کہ جموں کشمیر کی موجودہ ایل جی انتظامیہ نے شیخ عبداللہ کے نام سے منصوب کچھ عمارتوں، اسٹیڈیم اور ایس کے آئی سی سی سے ان کا نام ہٹا دیا ہے، جبکہ ان کے یوم پیدائش پر سرکاری تعطیل کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت ‘شیر کشمیر’ کا نام عمارتوں سے ہٹا رہی ہے تاہم جب نیشنل کانفرنس اقتدار میں آئے گی وہ ان کے نام کو واپس ان عمارتوں پر بحال کرے گی۔

عمر عبداللہ نے سپریم کوٹ میں دفعہ 370 کی منسوخی پر ہورہی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا سی وائے چندرچوڑ کا حوالہ دیکر کہا کہ انہوں نے شیر کشمیر کے متعلق سچ کو لوگوں کے سامنے زندہ کیا۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس آف انڈیا سی وائی چندرچوڑ نے شیخ عبداللہ کے ذہانت اور سیاسی فہم کی تعریف کی تھی۔

جموں وکشمیر ایل جی انتظامیہ کی جانب سے سروس سلیکشن بورڈ کے ذرئعے سرکاری نوکریوں کی تقرری کے لئے ٹاٹا کنسلٹنٹسی سروس کو ٹھیکہ دینے پر عمر عبداللہ نے کہا کہ مشکوک کمپنیوں کو ٹھیکے دینے کے بجائے انتظامیہ کو سروس سلیکشن بوڈ اور پبلک سروس کمیشن میں صاف چھبی والے افسروں کو تعینات کرنا چاہئے جس سے یہ ادارے مضبوط اور شفاف بنے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہندوستان میں ہر کوئی ہندو پیدا ہوا: غلام نبی آزاد

Next Post

ایل جی منوج سنہا کا انٹرویو: امیت شاہ سے کام مانگا، پھر…….کیسے بنے وہ جموں و کشمیر کے ایل جی؟ اپنے انتظامیہ کے اہداف اور مطالب پر تفصیلی روشنی ۔۔۔۔

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
ایل جی منوج سنہا کا انٹرویو: امیت شاہ سے کام مانگا، پھر…….کیسے بنے وہ جموں و کشمیر کے ایل جی؟ اپنے انتظامیہ کے اہداف اور مطالب پر تفصیلی روشنی ۔۔۔۔

ایل جی منوج سنہا کا انٹرویو: امیت شاہ سے کام مانگا، پھر.......کیسے بنے وہ جموں و کشمیر کے ایل جی؟ اپنے انتظامیہ کے اہداف اور مطالب پر تفصیلی روشنی ۔۔۔۔

ایل جی منوج سنہا کا انٹرویو: امیت شاہ سے کام مانگا، پھر…….کیسے بنے وہ جموں و کشمیر کے ایل جی؟ اپنے انتظامیہ کے اہداف اور مطالب پر تفصیلی روشنی ۔۔۔۔

بھارت کیساتھ الحاق میں اہم کردار ادا کرنے والے شیخ محمد عبداللہ کو انتظامیہ جموں وکشمیر کی تاریخ سے کیوں مٹاناچاہتی ہے؟

سوپور میں دو ایل ای ٹی او جی ڈبلیو گرفتار

سوپور میں دو ایل ای ٹی او جی ڈبلیو گرفتار

این آئی اے نے  الہدیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرپرسن کو گرفتار کیا

جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر این آئی اے کا چھاپہ

ریاسی میں مفرور عسکریت پسند کی لاش برآمد

ریاسی میں مفرور عسکریت پسند کی لاش برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »