• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وزیراعظم سمیت کئی لیڈران کا لداخ سڑک حادثے پر افسوس کا اظہار

وزیراعظم سمیت کئی لیڈران کا لداخ سڑک حادثے پر افسوس کا اظہار

by امت ڈیسک
20/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے لداخ میں آرمی ٹرک کے دریا میں گرنے سے فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے لئے ان کی شاندار خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "لیہہ کے قریب ہونے والے حادثے پر افسوس ہوا جس میں ہم نے ہندوستانی فوج کے اہلکاروں کو کھو دیا ہے۔ مودی نے کہا کہ میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت، اور زخمی ہونے والوں کے لئے جلد صحت یابی کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔”

واضح رہے کہ ہفتے کے روز لداخ کے علاقے میں ایک سڑک حادثے میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) سمیت نو فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے۔ یہ حادثہ لیہہ سے 150 کلومیٹر دور نیوما کے علاقے کیاری میں سنیچر کی دوپہر کو اس وقت پیش آیا جب فوج کا ایک ٹرک سڑک سے پھسل کر دریا میں جا گرا۔ اس ٹرک میں 10 فوجی اہلکار موجود تھے۔ فوجی قافلہ گیریژن سے کیاری جا رہا تھا۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سوگوار کنبہ کے افراد سے تعزیت کا اظہار کیا۔ راجناتھ نے ٹویٹر پر لکھا کہ "لداخ میں لیہہ کے قریب ایک حادثے کی وجہ سے ہندوستانی فوج کے جوانوں کے نقصان پر غمزدہ ہوں۔ ہم اپنی قوم کے لئے ان کی مثالی خدمات کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ میری نیک تمنائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔”

وہیں دوسری جانب کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے فوجی جوانوں کی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ٹویٹر پر کھرگے نے کہا کہ ملک فوجیوں کا مقروض رہے گا اور لیہہ میں 9 فوجیوں کی شہادت کی خبر بہت افسوسناک ہے۔ کھرگے نے کہا کہ "ہم ہمیشہ اپنے بہادر سپاہیوں کے مقروض رہیں گے۔ سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہماری گہری تعزیت، ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پاکستان میں خوفناک بس حادثہ، اٹھارہ افراد زندہ جل گئے

Next Post

لیہہ سڑک حادثہ میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کی شناخت مکمل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
Next Post
لیہہ سڑک حادثہ میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کی شناخت مکمل

لیہہ سڑک حادثہ میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کی شناخت مکمل

ڈیجیٹل نیوز پورٹل "دی کشمیر والا” کی ویب سائٹ، سوشل میڈیا پیج معطل

ڈیجیٹل نیوز پورٹل "دی کشمیر والا" کی ویب سائٹ، سوشل میڈیا پیج معطل

جموں و کشمیر ایک بار پھر فلم شوٹنگ کی پسندیدہ منزل بن رہا ہے:منوج سنہا

عسکریت پسندی کی حمایت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر:ایل جی منوج سنہا

میرا نام ساورکر نہیں، گاندھی ہے ، گاندھی کبھی معافی نہیں مانگتے : راہول گاندھی

چینی فوجیوں نے لداخ میں بھارت کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے: راہل گاندھی

کانگریس ورکنگ گروپ میں کشمیر کے دو لیڈران شامل

کانگریس ورکنگ گروپ میں کشمیر کے دو لیڈران شامل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »